قومی خبریں

کشمیر میں بارشیں، 17 مئی تک موسم ناساز رہنے کی پیش گوئی

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوئیں۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 17 مئی تک موسم ناساز رہنے کا ہی امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں 11 سے 13 مئی تک موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں، جبکہ اس کے بعد 17 مئی تک کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ دریں اثنا وادی میں منگل کی صبح سے ہی رک رک بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ہے اور مطلع دن بھر ابر آلود رہا۔

Published: undefined

وادی میں ناساز موسمی حالات سے قدرے سردی محسوس کی گئی جس سے بچنے کے لئے دیہی علاقوں میں لوگوں کو موسم سرما میں استعمال کیے جانے والے روایتی لباس ’پھیرن‘ میں ملبوس دیکھا گیا جبکہ میدانی علاقوں میں بھی لوگوں نے قدرے گرم لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined