نئی دہلی: رواں سال مانسون کے دوران 7 ریاستوں میں اوسط سے کم بارش درج کی گئی ہے جس کا اثر فصلوں کی پیداوار پو پڑگے گا۔ یوپی میں ہی 37 فیصد کم بارش درج کی گئی ہے، جو خریف فصلوں کو متاثر کرے گی۔ رواں سال چاول کی پیداوار میں کمی ہونے کا خدشہ ہے۔
Published: undefined
وزارت زراعت کی پہلی پیش گوئی کے اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس بار 104.99 ٹن لاکھ چاول پیدا ہونے کی توقع ہے، جبکہ گذشتہ سال 111.76 لاکھ ٹن چاول پیدا ہوا تھا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یوپی، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ اور شمال مشرقی ریاستوں میں کم بارشوں سے چاول کی پیداوار پر اثر پڑے گا۔ تقریبا 6 لاکھ ٹن چاول کی پیداوار میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے، حالانکہ وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں اوسطا پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
توقع کی جارہی ہے کہ خریف فصل کی پیداوار گذشتہ سال کے 156.04 لاکھ ٹن کے مقابلے میں اس بار مجموعی طور پر 149.92 لاکھ ٹن ہوگی۔ وہیں، مکئی کی پیداوار اس سال 23.10 میٹرک ٹن ہوگی، جو پچھلے سال سے زیادہ ہے۔ دال کی پیداوار 8.37 لاکھ ٹن ہونے والی ہے، جو پچھلے سال کے برابر ہے، جبکہ اس سال تلہن کی پیداوار 23.57 لاکھ ٹن ہوگی۔ جبکہ 465.05 لاکھ ٹن گنا پیدا ہونے کی توقع ہے جو پچھلے سال سے زیادہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز