پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں بارش کا سلسلہ لاگاتار جاری ہے اور اس دوران مختلف مقامات پر مکان گر جانے اور آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں گزشتہ 15 گھنٹوں کے دوران پرتاپ گڑھ ضلع میں مکان گرنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے 8 افراد شامل ہیں۔ اس دوران درجنوں مکانات دھاراشائی ہو گئے۔
لگاتار ہو رہی بارش کے دوران پوروانچل میں 17، اودھ میں 15، الہ آباد میں 14 اور بندیل کھنڈ، سہارنپور و کانپور میں ایک ایک افراد کی جان چلی گئی۔ بھاری بارش کے پیش نظر لکھنؤ میں اسکول کالجوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
پرتاپ گڑھ ضلع میں رک رک کر ہو رہی بارش کے سبب گزشتہ پندرہ گھنٹوں میں مختلف مقامات پر کچے مکانات کے منہدم ہونے و ملبے کے نیچے دبنے سے چھہ خواتین سمیت دس افراد کی موت اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔ واضح رہے کہ اتر پردیش میں گزشتہ تین دنوں سے بارش کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ اس دوران گزشتہ روز 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔
Published: undefined
پرتاپ گڑھ کے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ شتروہن ویش نے بتایا کہ مسلسل ہو رہی بارش کے سبب کچے مکانوں کے منہدم ہونے و ملبے میں دبنے سے تحصیل کنڈہ علاقے کے خاص تھانہ کنڈہ کوتوالی کے شیو ناتھ پانڈے (56)، ہتھگواں کے کٹرہ کی راج کلی (45) ، باگھرائےکے شیو لال کا پوروا کی سمپتّی دیوی (70) ، جیٹھوارہ کے چھتونہ کی نرہن (65) ،تحصیل پٹّی کے تھانہ کوہنڈور کے سرائے رجئی کی انجلی (9)، پٹّی کوتوالی کے نوادہ کی رینا (30)، تحصیل لال گنج کے کوتوالی لال گنج کے راج تارہ کے سوامی دیال (72)، سرائے لالمتی کی سروجہ دیوی (45), اودے پور کے چاہن پورے نہال کی نیلم (14)، سانگی پور کے بھڑہا کی افسرالنساء (50) سمیت دس افراد کی موت ہوگئی جبکہ ملبے میں دبنے سے تقریبا دو درجن افراد زخمی ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے ۔انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔
Published: undefined
ادھر، اترپردیش کے ضلع مرزا پور کے شہر کوتوالی علاقے میں سنیچر کو ایک مکان کے منہدم ہوجانے سے اس کے ملبے میں دب کر میاں ۔بیوی اور ان کے بیٹے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے ہورہی بارش کی وجہ سے کوتوالی علاقے کے گھنٹہ گھر محلے میں علی الصبح ایک مکان منہدم ہوجانے اسے اس کے ملبے میں میاں۔بیو ی اور ان کا بیٹا دب گئے۔جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس او ر مقامی افراد نے سخت مشقت کے بعد تینوں کی لاشیں باہر نکالیں۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ ستیش کیسروا (58) جمعہ کی رات بیوی مادھری دیوی (56) ار بیٹے کشن (26) کے ساتھ زیر تعمیر مکان میں سو رہے تھے۔ لگاتار ہورہی بارش کی وجہ سے علی الصبح مکان منہدم ہوگیا۔ اس کے ملبے میں دب کر تینوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی دھرم ویر سنگھ اور ڈی ایم انوراگ پٹیل سمیت کئی اعلی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ متأثرہ کنبے کو جلد ہی مالی تعاون فراہم کیا جائے گا۔
Published: undefined
ادھر، باندہ ضلع میں ببیرو کوتوالی علاقہ کے کماسن روڈ پر انڈولی بس اڈے پر بارش کے دوران ایک مسافر شیڈ پر آسمانی بجلی گر جانے کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 8 لوگ زخمی ہو گئے۔ ببیرو کے پولس سپرنٹنڈنٹ کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ہلاک شدگان کی لاشوں کو ان کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز