قومی خبریں

دہلی اور این سی آر کے متعدد علاقوں میں ہوئی بارش، اب سردی بڑھنے کا امکان

صبح 11 بجے کے قریب موسم میں بہتری آئی اور درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @jawlajay
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @jawlajay 

نئی دہلی: ہفتہ کی صبح دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ میں متعدد مقامات پر ہلکی بارش ہوئی، جس سے سردی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ دھند نے آج صبح قومی دارالحکومت کو لپیٹے میں لئے رکھا جس کے سبب ویژیبلٹی کافی کم تھی۔ دہلی میں بارش کے باوجود کم سے کم درجہ حرارت سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کے لئے معمول ہے۔

Published: undefined

صبح 11 بجے کے قریب موسم میں بہتری آئی اور درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گھنے دھند کی وجہ سے ویژیبلٹی بہت کم تھی جس کے سبب شاہراہوں پر ٹریفک کافی دھیمی رفتار سے چل رہی تھی۔

Published: undefined

جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، جبکہ عام طور پر آسمان ابر آلود رہنے کی امید ہے۔

Published: undefined

صبح 8 بجکر 30 منٹ پر قومی دارالحکومت میں رطوبت کی سطح 100 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا کا معیار کافی خراب تھا۔ سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق قومی راجدھانی میں صبح کے نو بجے ہوا کے معیار کا انڈیکس 453 ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بھی ہلکی بارش یا بوندا باندی کے ساتھ عام طور پرآسمان ابر آلود رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ جمعہ کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جو اس سیزن کے لئے معمول تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined