مانسون نے اتر پردیش، بنگلورو اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں تباہی کا عالم پیدا کر رکھا ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق مانسون کی معمول کے مطابق واپسی کی تاریخ 25 ستمبر کے آس پاس ہے، لیکن جاتے جاتے اس مانسون نے اپنے تلخ تیور دکھا دیے ہیں۔ پہلے بنگلورو میں موسلادھار بارش ہوئی، اور پھر آج یوپی میں بارش کی قہرناکیوں کے سبب اب تک 13 افراد کی موت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے لکھنؤ سے متعلق الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ 17 ستمبر تک زوردار بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس الرٹ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے اتر پردیش کی راجدھانی کے لوگوں کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہر کے لوگ پرانی اور مخدوش عمارتوں سے دور رہیں۔ ساتھ ہی بہت جروری ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں سے بچنے، کھلے سیور، بجلی کے تار اور کھمبوں سے دور رہنے کا مشورہ بھی عوام کو دیا گیا۔
Published: undefined
مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی کا حال بھی موسلادھار بارش کی سبب بے حال دکھائی دے رہا ہے۔ جمعہ کی صبح ممبئی کے لوگوں کی نیند موسلادھار بارش کے درمیان کھلی۔ بارش کے سبب شہر کے کئی حصوں میں آبی جماؤ کی خبر ہے۔ اندھیری، گورے گاؤں، سانتاکروز، پوئی، کھار جیسے علاقوں میں زوردار بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 16 ستمبر کے لیے مہاراشٹر کے پالگھر سے متعلق آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ رائے گڑھ ارو رتناگری کو بھی آج شب تک الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ حالانکہ 17 ستمبر سے متعلق بھی حالات بہت زیادہ بہتر ہونے کے امکانات نظر نہیں آ رہے ہیں۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق اتراکھنڈ، اتر پردیش، وسطی مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں اور کونکن-گوا کے الگ الگ مقامات میں آج دیر شب تک زبردست بارش کے امکانات ہیں۔ اتنا ہی نہیں، گجرات، بہار، مغربی بنگال، سکم، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی بھاری بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتراکھنڈ، اتر پردیش، جھارکھنڈ، بہار، اڈیشہ، مغربی بنگال، سکم، انڈمان و نکوبار الجزائر، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، گجرات، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں 17 ستمبر کو گرج کے ساتھ بوچھاریں پڑنے کا امکان بھی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتراکھنڈ اور مغربی اتر پردیش میں کچھ مقامات زیادہ سے بہت زیادہ بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ مشرقی اتر پردیش اور بہار میں زوردار بارش کا قوی امکان ہے۔ مہاراشٹر میں بھی کچھ مقامات پر 17 ستمبر کو زوردار بارش ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز