نئی دہلی: جموں کشمیر میں پیر کے روز بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ برف کے گالے برسنے سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا وہیں مقامی افراد کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔ بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔
Published: undefined
مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بالائی علاقوں میں گذشتہ شب سے بھاری سے درمیانہ درجہ کی برفباری جبکہ میدانی علاقوں، بشمول شہر سرینگر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بادل برسنے کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنا متوقع ہے۔ گریز وادی میں گذشتہ شام دیر گئے برفباری شروع ہوئی جس سے چاروں طرف برف کی سفید چادر بچھ گئی۔ حکام نے کہا کہ وادی گریز میں کم و بیش پانچ انچ برف جمع ہوئی ہے۔
Published: undefined
وہیں، برف باری کا ثر شمالی ہندوستان پر نظر آ رہا ہے اور قومی راجدھانی دہلی سردی کی لپیٹ میں ہے۔ دہلی میں پیر کے روز سرد ہواؤں کے سبب درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری کم 6.3 ڈگری سلسلیس درج کیا گیا، جو گزشتہ 17 سالوں میں نومبر کے مہینے میں درج کیا گیا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔
Published: undefined
ہریانہ کے حصار میں ریاست کا سب سے کم (5.9 ڈگری سلسیس) درجہ حرارت درج کیا گیا، جبکہ پنجاب میں بھٹنڈا سرد ترین مقام رہا اور وہاں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ راجستھان کے واحد پہاڑی سیاحتی مقام ماؤنٹ آبو میں پارہ نقطہ انجماد پر پہنچ گیا ہے۔ ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی موسم سرد بنا ہوا ہے۔ وہیں، محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ اگلے دو دنوں میں ریاست کے کئی اضلاع میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
ادھر، اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں برفباری نے موسم سرد کر دیا ہے اور اس کا اثر اتر پردیش پر بھی ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرد ہواوں کا زور رہا جس سے درجہ حرارت میں گرواٹ آئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گورکھپور، الہ آباد، وارانسی، بریلی اور آگرہ زون میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے کم درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایودھیا، کانپور، لکھنؤ اور میرٹھ زون میں بھی درجہ حرارت معمول سے کم درج کیا گیا۔ اس دوران مظفرنگر ریاست کا سب سے سرد شہر رہا جہاں درجہ حرارت 5.5 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔
ادھر، آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں منگل اور جمعرات کے روز سمندری طوفان ’نیوار‘ کے آنے کے خدشہ کے پیش نظر افسران اس سے نمٹنے کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز