قومی خبریں

ملک کی 22 ریاستوں میں بارش کا الرٹ، ناگپور میں 22 ہزار گھر سیلاب سے متاثر

ملک کے بعض علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کی کئی ریاستوں میں 30 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔ کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش، فائل تصویر / یو این آئی</p></div>

دہلی میں بارش، فائل تصویر / یو این آئی

 
PREM SINGH

نئی دہلی: ملک کے بعض علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کی کئی ریاستوں میں 30 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔ کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ راجدھانی دہلی میں آج یعنی 24 ستمبر کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آج آئی ایم ڈی نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، یوپی، بہار سمیت دیگر ریاستوں میں بارش کے امکان کی پیش گوئی کی ہے۔

Published: undefined

دہلی-این سی آر میں ہفتہ کو بارش کے بعد گرمی اور نمی سے راحت ملی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔

وہیں، مہاراشٹر کے ناگپور میں سیلاب کے بعد صورتحال قابو سے باہر ہے جس کی وجہ سے 10 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے ناگپور کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار (24 ستمبر) کو اتر پردیش، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، شمال مشرقی راجستھان، شمالی مدھیہ پردیش، وسطی کرناٹک اور آندھرا پردیش میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال، سکم، بہار، جھارکھنڈ کے کچھ حصوں، مہاراشٹرا اور جزائر انڈمان اور نکوبار میں درمیانی سے بھاری بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق مغربی آسام، میگھالیہ، جنوبی مدھیہ پردیش، مشرقی گجرات، جنوب مشرقی راجستھان اور لکش دیپ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی ہندوستان، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، پنجاب، تلنگانہ اور تمل ناڈو کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ ایک یا دو مقامات پر شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined