قومی خبریں

ریلوے نے 13 پرائیویٹ اسپتالوں کے ساتھ کیا معاہدہ، ریل ملازمین کو میدانتا جیسے بڑے اسپتال میں ملے گا مفت علاج

للت نارائن مشر سنٹرل ریلوے اسپتال (ایل این ایم) انتظامیہ نے میدانتا، دی میڈیسٹی سیکٹر-38 (گڑگاؤں) کے ساتھ 30 ستمبر 2025 تک کیش لیس علاج کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر، آئی اے این ایس

 

ریلوے ملازمین کو سنگین بیماری کی صورت میں ایمرجنسی علاج کے لیے اب پرائیویٹ اسپتالوں میں مفت علاج مل سکے گا۔ ریلوے نے 13 پرائیویٹ اسپتالوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کا فائدہ ریلوے اہلکاروں کو مشکل وقت میں ملے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریل ملازمین ریلوے کے پینل میں شامل پرائیویٹ اسپتال میں ’امید کارڈ‘ کی بنیاد پر داخل ہو سکیں گے۔ انھیں ریلوے اسپتال پہنچ کر ریفر کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ معاہدہ کے مطابق اگر کسی ریل ملازمین کو فوری علاج کی ضرورت پڑتی ہے تو پرائیویٹ اسپتال 24 گھنٹے میں ریلوے اسپتال کو آن لائن ایمرجنسی ریفر لیٹر بھیجے گا۔ ریلوے اسپتال کی منظوری کے بعد پرائیویٹ اسپتال میں مفت علاج ضرورت کے مطابق جاری رہے گا۔ حالانکہ یہ سہولت ایمرجنسی کی حالت میں ہی ملے گی۔ عام حالات میں ریلوے اسپتال سے منتخب پرائیویٹ اسپتال کے لیے ریفر کرانے کا طریقہ ہی اختیار کرنا ہوگا۔

Published: undefined

للت نارائن مشر سنٹرل ریلوے اسپتال (ایل این ایم) نے 13 پرائیویٹ اسپتالوں کے ساتھ یہ معاہدہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایل این ایم انتظامیہ نے میدانتا، دی میڈیسٹی سیکٹری-38 (گڑگاؤں) کے ساتھ 30 ستمبر 2025 تک کیش لیس علاج کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔ جنرل منیجر سومیا ماتھر سے منظوری کے بعد میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اصغر علی خان نے لکھنؤ، وارانسی، عزت نگر اور گونڈا کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو میدانتا میں ریفر کرنے کے لیے گائیڈلائن بھی جاری کر دیا ہے۔

Published: undefined

ریلوے کے پینل میں شامل پرائیویٹ اسپتالوں کی فہرست ذیل میں پیش ہے:

  1. میدانتا، دی میڈیسٹی، سیکٹری-38، گڑگاؤں

  2. یشودا ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سنٹر، غازی آباد

  3. سروودے ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سنٹر، فرید آباد، ہریانہ

  4. فورٹس اسکارٹ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر، نئی دہلی

  5. نیو ہاسپیٹل، سیکٹر-50، نئی دہلی

  6. وجیٹک آئی سنٹر، نئی دہلی

  7. بترا ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سنٹر، نئی دہلی

  8. نیو پرکاش کلینک، نزد کوا باغ پولیس چوکی، گورکھپور

  9. شری رام جانکی نیترالیہ، اے ڈی چوک، جبلی روڈ، گورکھپور

  10. فاطمہ ہاسپیٹل، پادری بازار، گورکھپور

  11. سری سائیں نیترالیہ، 10 نمبر بورنگ سونولی روڈ، گورکھپور

  12. نیو اودے ہاسپیٹل، گول گھر، گورکھپور

  13. ساوتری ہاسپیٹل، دلیجاکپور، گورکھپور

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined