قومی خبریں

ریلوے نے 7 ہزار چھٹھ اور دیوالی اسپیشل ٹرینیں چلانے کا کیا فیصلہ، مرکز نے کئی ریل پروجیکٹس کو بھی دی منظوری

رواں سال تہوار کے موقع پر چلائی جانے والی ٹرینیں گزشتہ سال کے مقابلے 172 فیصد زیادہ ہیں۔ شمالی ریلوے نے گزشتہ سال 1082 خصوصی ٹرینیں چلائی تھیں، رواں سال یہ تعداد 3050 ہے۔

<div class="paragraphs"><p>انڈین ریل، تصویر یو این آئی</p></div>

انڈین ریل، تصویر یو این آئی

 

وزارت ریل نے چھٹھ اور دیوالی تہوار کے پیش نظر لوگوں کی سہولیات اور ٹرینوں میں بھیڑ کم کرنے کے لئے 7 ہزار اسپیشل ٹرینوں کو چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔ جمعرات کو مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس فیصلہ کو منظوری دی گئی۔ ریلوے اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’اس فیصلے سے روزانہ 2 لاکھ لوگوں کو سفر کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں دو بڑے ریل پروجیکٹس کو بھی منظوری دی گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

مرکزی وزیر ریل نے کہا کہ پہلے ریل پروجیکٹ کے تحت امراوتی کے لئے ایک ریلوے لائن کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے لئے کرشنا ندی پر 3.2 کلو میٹر ایک لمبا ریلوے پُل بنایا جائے گا، جو امراوتی کو حیدر آباد، چنئی، کولکاتا اور ناگپور سے جوڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی شمالی بہار کو شمال مشرقی ریاستوں سے جوڑنے کے لئے نرکٹیا گنج – رکسول – سیتامڑھی – دربھنگہ اور سیتامڑھی – مظفر پور ریلوے لائن کی دوہرا کاری کی جائے گی۔ 4553 کروڑ روپئے کی لاگت سے 256 کلو میٹر لمبی ریلوے لائن کی دوہرا کاری ہونے سے اتر پردیش اور شمالی بہار کو فائدہ ہوگا۔

Published: undefined

مرکزی وزیر نے یہ بھی جانکاری دی کہ نرکٹیا گنج – رکسول - سیتامڑھی – دربھنگہ اور سیتامڑھی – مظفر پور ریل لائنوں کی دوہرا کاری سے نیپال، شمال مشرقی ہندوستان اور سرحدی علاقوں میں رابطے مضبوط ہوں گے۔ مال گاڑی کے ساتھ ساتھ مسافروں کو لے جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔ دوسری طرف 57 کلو میٹر لمبی نئی ریل لائن ایروپلم – امراوتی – نمبرو آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ و گنٹور ضلعوں اور تلنگانہ کے کھمّم ضلع سے ہو کر گزرے گی۔  اشونی ویشنو کا کہنا ہے کہ آندھرا پردیش، تلنگانہ اور بہار کے 8 ضلعوں کا احاطہ کرنے والی 6798 کروڑ روپے کے ان ریل پروجیکٹس سے ریلوے نیٹورک 313 کلو میٹر تک بڑھے گا۔ ساتھ ہی 9 نئے اسٹیشنوں کے ساتھ تقریباً 168 گاؤں اور 12 لاکھ آبادی کو بھی فائدہ ملے گا۔ اس کے علاوہ 31 ایم ٹی پی اے (ملین ٹن فی سال) کی اضافی مال برداری بھی ہوگی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں تہوار کے پیش نظر شمالی ریلوے نے خود 3050 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ ان میں سے زیادہ تر ٹرینیں وہ ہیں جو اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور شمال مشرقی ریاستوں کی طرف چلیں گی۔ رواں سال تہوار کے موقع پر چلائی جانے والی ٹرینیں گزشتہ سال کے مقابلے 172 فیصد زیادہ ہیں۔ شمالی ریلوے نے گزشتہ سال 1082 خصوصی ٹرینیں چلائی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined