قومی خبریں

ریلوے کا سامان چرانے والے گینگ کا پردہ فاش، کئی چوروں کی ہوئی گرفتاری

گزشتہ 18 اگست کو ریلوے میں ایک بڑی چوری ہوئی تھی جس کے بعد آر پی ایف اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 17 لوگوں کو او ایچ ای سامان، وزن 34 میٹرک ٹن کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اکثر ریلوے کے سامان چوری ہونے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں اور بیشتر مواقع پر چوروں کا پتہ نہیں چل پاتا۔ لیکن ممبئی سنٹرل ریل کے آر پی ایف نے چوروں کے ایک گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ سنٹرل ریل آر پی ایف انٹلیجنس وِنگ اور کرلا آر پی ایف اہلکاروں نے مل کر ریکارڈ وقت میں ریلوے سامان کی ایک بڑی چوری کا معاملہ سلجھا دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ 18 اگست کو ریلوے میں ایک بڑی چوری ہوئی تھی اور اس دوران 17 اشخاص کو او ایچ ای سامان، وزن 34 میٹرک ٹن کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سبھی سامانوں کی قیمت 25.6 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

Published: 20 Aug 2020, 10:11 PM IST

انٹلیجنس وِنگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انسپکٹر آر پی ایف (کُرلا) نے کُرلا علاقہ میں چھاپہ ماری کر کے 17 لوگوں کو گرفتار کیا گیا جن کے پاس سے ایک ٹرک، ایک اسکوٹی، 15 آکسیجن سلنڈر، 5 کمرشیل گیس سلنڈر اور 9 گیس کٹر کے ساتھ ساتھ ریلوے سے چوری کیے گئے سامان بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پوچھ تاچھ کرنے پر یہ بھی پتہ چلا کہ ایک ٹرک چوری کے سامان پہلے ہی باہر بھیج دیے گئے ہیں۔

Published: 20 Aug 2020, 10:11 PM IST

تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کے بعد ٹرک کا پتہ لگانے کے لیے پولس ٹیم کی تشکیل کی گئی تھی اور 12 گھنٹے کے اندر ہی نہ صرف ٹرک کو برآمد کیا گیا بلکہ اہم ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ او ایچ ای سامان کُرلا میں او ایچ ای کے قیام کے لیے خریدے گئے تھے اور ڈیزل شیڈ، کُرلا کے پاس پڑی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ ممبئی سنٹرل ریلوے کچھ دن قبل سے ہی ڈرون کیمرے کی مدد سے اپنے ریلوے احاطہ کے سیکورٹی انتظامات پر نظر رکھ رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ چوروں کی جلد گرفتاری ہو پائی۔

Published: 20 Aug 2020, 10:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Aug 2020, 10:11 PM IST