نئی دہلی: تہواروں کے موسم میں عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ جنوبی ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب پلیٹ فارم ٹکٹ کے لیے دوگنی رقم خرچ کرنی پڑے گی۔ ریلوے نے کہا کہ تہوار کے دوران زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے یکم اکتوبر سے 31 جنوری 2023 تک پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 20 روپے فی شخص کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ پلیٹ فارم ٹکٹ کے داموں میں صرف جنوبی ریلوے نے ہی اضافہ کیا ہے۔ جنوبی یعنی سدرن ریلوے کا ہیڈ کوارٹر چنئی میں واقع ہے۔ اس فیصلہ کے بعد کل سے ساوتھ کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ 20 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
Published: undefined
پلیٹ فارم ٹکٹ کے داموں میں یہ اضافہ چنئی ڈویژن کے آٹھ بڑے اسٹیشنوں پر نافذ ہوگا۔ ان اسٹیشنوں میں چنئی سنٹرل، چنئی ایگمور، تمبارم، کٹپاڈی، چنگالپٹو، اراکونم، ترووالور اور آواڈی شامل ہیں۔
سدرن ریلوے کی طرف سے دی گئی معلومات میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی قیمت یکم اکتوبر 2022 سے لاگو ہوگی اور 31 جنوری 2023 تک نافذ رہے گی۔ یعنی 31 جنوری تک تہوار کا سیزن مکمل ہونے کے بعد پلیٹ فارم ٹکٹ یکم فروری سے صرف 10 روپے کے پرانے نرخ پر دستیاب ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز