قومی خبریں

ریلوے وزیر کو فوری طور پر برخاست کیا جائے، مغربی بنگال ریل حادثہ پر کانگریس کا مطالبہ

کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے ریل سفر سب سے زیادہ غیر محفوظ اور چیلنجنگ بن گیا ہے اور ریلوے کے وزیر ریلوے اصلاحات پر توجہ نہیں دے رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سپریا شرینیت / آئی اے این ایس</p></div>

سپریا شرینیت / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے ریل سفر سب سے زیادہ غیر محفوظ اور چیلنجنگ بن گیا ہے اور ریلوے کے وزیر ریلوے اصلاحات پر توجہ نہیں دے رہے ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر برطرف کیا جانا چاہیے۔ کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ریلوے حادثات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور حکومت اس سے نمٹنے پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے کے قابل نہیں ہیں، ریلوے کا تحفظ ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے اور لہذا انہیں فوری اثر سے برطرف کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

کانگریس کی ترجمان نے کہا کہ ملک میں تقریباً ہر شخص کا ریلوے سے تعلق ہے۔ ریلوے سے وابستہ لوگوں کی اپنی یادیں ہیں۔ کیونکہ ریلوے ہندوستان کی لائف لائن ہے۔ یہ آمدورفت کا ایک سستا ذریعہ تھا اور لوگوں کو یقین تھا کہ وہ بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے۔ لیکن آج مسافر کے ذہن میں اس بات کا شک و شبہ ہے کہ کیا وہ یا اس کا جسم منزل تک پہنچ پائے گا ؟ یہ ریکارڈ نریندر مودی اور ان کی حکومت نے قائم کیا ہے۔

Published: undefined

مودی حکومت کے دوران ہوئے ریل حادثات کی تفصیلات بتاتے ہوئے سپریا شرینیت نے کہا ’’ٹھیک ایک سال قبل، جون 2023 میں بالاسور ریل حادثے میں 296 افراد ہلاک اور 900 سے زیادہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اب ایک بار پھر مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ ہوا جس میں 15 افراد ہلاک اور تقریباً 40 دیگر زخمی ہو گئے۔ گزشتہ 10 برسوں میں 1117 ریلوے حادثات ہوئے جن میں جان و مال کا نقصان ہوا۔ یعنی ہر ماہ 11 حادثات ہوئے۔ ہر 3 دن بعد ایک حادثہ ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایک سال میں کیا بدلا؟‘‘

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ جب سے مودی حکومت اقتدار میں آئی ہے، ریلوے حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے بڑے ریلوے حادثات کی فہرست میں 26 مئی 2014 گورکھ دھام ایکسپریس میں 25 افراد کی موت، 50 سے زیادہ زخمی، 20 نومبر 2016 اندور-پٹنہ ایکسپریس میں 150 افراد کی موت، 150 سے زیادہ لوگ زخمی، 18 اگست 2017 پوری - ہریدوار اتکل ایکسپریس میں 23 افراد ہلاک، 60 زخمی، 23 اگست 2017 کیفیت ایکسپریس میں 70 افراد زخمی، 13 جنوری 2022 بیکانیر-گوہاٹی ایکسپریس میں 9 افراد ہلاک، 36 زخمی، 2 جون 2023 بالاسور ریل حادثہ 2996 افراد ہلاک، 290 سے زائد زخمی، 17 جون 2024 کنچن جنگا ایکسپریس حادثہ 15 افراد کی موت ہوئی تھی۔ اس ملک میں پہلے ریلوے حادثات کی اخلاقی ذمہ داری لی جاتی تھی لیکن آج ہندوستان کے وزیر ریلوے ہی 'ریل منسٹر' (Reel minister) بنے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

سپریا شرینیت نے کہا کہ مودی حکومت میں وزارت ریلوے کا بجٹ عام بجٹ کے ساتھ ملا کر پیش کیا جانے لگا۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مودی حکومت کے لیے ریلوے محکمہ کی کوئی ترجیح نہیں ہے اور اس کے ریلوے وزیر ریلوے کو بہتر کرنے کی بجائے پارٹی کی اصلاح کے کام میں لگے ہوئے ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined