جے پور: کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے شمال مغربی ریلوے پر بھیوانی-ریواڑی، سرسا-ریواڑی، لوہارو-حصار، سورت گڑھ-بٹھنڈا، سرسا-بٹھنڈا ہنومان گڑھ-بٹھنڈا، روہتک-بھیوانی، ریواڑی-سادولپور، حصار-بٹھنڈا، ہنومان گڑھ-سادولپور اور سری گنگانگر-ریواڑی ریل سیکشنوں کے درمیان ریل ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
Published: undefined
شمالی مغربی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کیپٹن ششی کرن کے مطابق کسان تحریک کے سبب کچھ ٹرینوں کو منسوخ اور کئی ریل خدمات کو جزوی طور پر اور کچھ کو روٹ تبدیل کرکے چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرین نمبر 04781 بٹھنڈا-ریواڑی اسپیشل ٹرین سروس اور ٹرین نمبر 04573 سرسا-لدھیانہ اسپیشل ٹرین سروس آج منسوخ رہے گی۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ سری گنگانگر سے روانہ ٹرین نمبر 04734 سری گنگانگر-ریواڑی ٹرین سروس پیر کو بھیوانی اسٹیشن تک آپریٹ کی گئی اور یہ ٹرین سروس بھیوانی-ریواڑی اسٹیشنوں کے درمیان جزوی طور پر منسوخ رہے گی۔
Published: undefined
ٹرین نمبر 04733 ریواڑی-سری گنگانگر اسپیشل بھی پیر کو سری گنگا نگر کی جگہ بھیوانی اسٹیشن سے آپریٹ ہوگی اور یہ ریواڑی-بھیوانی اسٹیشنوں کے درمیان جزوی طور پر منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 09807 کوٹا-حصار اسپیشل ٹرین جو 17 اکتوبر کو کوٹا سے روانہ ہوئی ہے، وہ سادولپور اسٹیشن تک چلائی گئی ہے اوریہ سادولپور-حصار اسٹیشنوں کے درمیان جزوی طور پر منسوخ رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز