مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو نے ’عالمی یومِ سیاحت‘ (27 ستمبر) کے موقع پر ایک Reel تیار کیا تھا اور اسے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر پوسٹ کیا تھا۔ اس ویڈیو میں انھوں نے وندے بھارت، امرت بھارت اور نمو بھارت ٹرینوں کا تذکرہ کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں انھوں نے ملک پیرو کی ریل کو بھی دکھا دیا جس پر لوگوں نے حیرانی ظاہر کی۔ جب اشونی ویشنو کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انھوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو یعنی Reel کو ڈیلیٹ کر دیا۔ لیکن ان کی یہ غلطی کئی لوگوں نے پکڑ لی تھی اور سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بھی بننا شروع ہو گیا۔ کانگریس نے بھی اشونی ویشنو کی اس غلطی پر خوب طنز کے تیر چلائے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’صبح اٹھو، ریل (Reel) بناؤ، پوسٹ کرو، ڈیلیٹ کرو، سو جاؤ... یہ پوری چین ہے... بھائی صاحب۔‘‘ اس تبصرہ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی ہے جس میں اشونی ویشنو کے اس بیان کو دکھایا گیا ہے جو انھوں نے پارلیمنٹ میں دیا تھا۔ اس بیان میں وہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ’’صرف Reel بنانے والے لوگ نہیں ہیں ہم۔ ہم محنت کرنے والے لوگ ہیں۔‘‘ اس کے بعد بیک گراؤنڈ میں ’گول مال ہے بھئی سب گول مال ہے‘ گانا بجتا ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے اس ویڈیو میں اشونی ویشنو کی کچھ پرانی ویڈیو اور تازہ ڈیلیٹ کی ہوئی ویڈیو کو شامل کرتے ہوئے بیک گراؤنڈ سے طنز کے تیرے چلائے ہیں۔ اس ویڈیو میں کہا جاتا ہے کہ ’’یہ ہمارے Reel منسٹر ہیں، جو ریلوے کی بدحالی کو چھپانے کے لیے ریلوے کی چمکدار Reel بناتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ویڈیو ریل منتری جی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے پوسٹ کیا۔ جس میں جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے ریلوے کی فوٹیج لگا کر ملک کی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ملک کی عوام نے اسے پکڑ لیا۔ تو آناً فاناً میں وزیر ریل نے اس Reel کو ڈیلیٹ کر دیا۔‘‘ ویڈیو میں مزید کہا جاتا ہے کہ ’’وزیر ریل جی، آپ کے پاس ایک ہی تو کام ہے، Reel بنانے کا، کم از کم وہ تو ٹھیک سے کر لیجیے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس کی سینئر لیڈر اور ترجمان سپریا شرینیت نے بھی اشونی ویشنو کی مذکورہ غلطی پر مزاحیہ انداز میں حملہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ یہ ویڈیو پیغام کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے ہی شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے ’’آج Reel منسٹر اشونی ویشنو نے پیروں پر کلہاڑی کی جگہ ’پیرو‘ پر کلہاڑی مار دی۔ انتہائی جوش میں انھوں نے Reel میں ہندوستانی ریل کی جگہ پیرو کی ٹرین دکھا دی۔‘‘ اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’100 دنوں میں 50 ریل حادثوں کو چھوٹا حادثہ بتانے والے وزیر ’Rail-Reel‘ دونوں میں فیل ہیں۔‘‘
Published: undefined
سپریا شرینیت نے اس ویڈیو پیغام میں طنز کا تیر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لینے والا محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔ آج ایک نئے محاورے کو جنم دیا گیا ہے ’پیرو پر کلہاڑی مار لینا‘۔ ہمارے وزیر ریل نے انتہائی جوش کے ساتھ، جیسا کہ ہر روز کرتے ہیں، ایک نئی Reel ڈالی ہندوستانی ریل کے اوپر۔ ہندوستانی ریل میں وندے بھارت کو دکھانے کے چکر میں انھوں نے جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کی ریل گاڑی دکھا دی۔ پھر کیا تھا، لوگ کہنے لگے کہ ہندوستانی ریل کی بے عزتی آپ اس طرح کیوں کر رہے ہیں۔ آپ کو بیرون ملکی ٹرینوں کو دکھانا پڑ رہا ہے، کیونکہ ہندوستانی ریل کو برباد کرنے میں آپ نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined