قومی خبریں

علیحدہ کامتاپور ریاست کے مطالبہ نے پکڑا زور، بنگال میں ریل ناقہ بندی، کئی ٹرینیں متاثر

مغربی بنگال کے کوچ بہار، دارجیلنگ، جلپائی گوڑی، دیناجپور، آسام کے گولپارہ، دھبری، کوکراجھار، بہار کے کشن گنج اور نیپال کے جھاپا ضلع کو ملا کر الگ کامتاپور ریاست کی تشکیل کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

کامتاپور اسٹیٹ ڈیمانڈ فورم کے کارکنان احتجاج کرتے ہوئے، تصویر آئی اے این ایس
کامتاپور اسٹیٹ ڈیمانڈ فورم کے کارکنان احتجاج کرتے ہوئے، تصویر آئی اے این ایس 

الگ کامتاپور ریاست کے مطالبہ کو لے کر کامتاپور اسٹیٹ ڈیمانڈ فورم (کے ایس ڈی ایف) کے ذریعہ ریل لائن پر لگائے گئے رخنات کے سبب منگل کے روز شمالی بنگال کے مختلف حصوں میں ریل سروس متاثر رہی۔ منگل کی صبح سے شروع ناقہ بندی کے بعد کئی میل، ایکسپریس اور مال گاڑیاں مختلف اسٹیشنوں پر پھنسی رہیں۔

Published: undefined

جنوبی بنگال سے شمالی بنگال کی طرف جانے والی سب سے اہم ٹرینوں میں سے ایک کنچن جنگا ایکسپریس جلپائی گوڑی ضلع کے میناگوری ریلوے اسٹینش پر پھنسی رہی۔ اسٹیٹ پولیس فورس، ریلوے سیکورٹی فورس اور سرکاری ریلوے پولیس کو ان اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا تھا جہاں فورم کے کارکنان نے ناقہ بندی کی تھی۔

Published: undefined

تصویر آئی اے این ایس

آئندہ سال ریاست میں سہ سطحی پنچایت سسٹم کے لیے ہونے والے انتخابات کے پیش نظر اس تحریک کو کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ فورم کے سربراہ نکھل رے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی طرف سے پہلے ہی 12 گھنٹے کی ناقہ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا واحد مطالبہ الگ کامتاپور ریاست ہے۔ فورم کے نائب سربراہ امت رے نے کہا کہ ناقہ بندی کافی کامیاب رہی، پولیس پہلے ہی ہمارے کئی حامیوں کو گرفتار کر چکی ہے لیکن اس سے حوصلہ کمزور نہیں ہوگا۔

Published: undefined

امت رے نے کہا کہ شروع میں انھوں نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کر کے پرامن طریقہ سے اپنے مطالبات کو سامنے رکھا۔ لیکن نہ تو ریاستی حکومت نے، اور نہ ہی مرکزی حکومت نے اس پر کوئی مثبت رد عمل ظاہر کیا۔ ایسے میں ریل ناقہ بندی کا سہارا لینے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔ آنے والے دنوں میں ہم اس ایشو پر بڑی تحریک چلائیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے کوچ بہار، دارجیلنگ، جلپائی گوڑی، شمالی دیناجپور، جنوبی دیناجپور اور آسام کے گولپارہ، دھبری، بونگائی گاؤں و کوکراجھار اضلاع، بہار کا کشن گنج ضلع اور نیپال کے جھاپا ضلع کو ملا کر کامتاپور ریاست تشکیل دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ دسمبر 1985 میں وجود میں آئے کامتاپور لبریشن آرگنائزیشن (کے ایل او) کے ذریعہ اس مطالبہ کو لے کر پہلے بھی مسلح تحریک ہو چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined