بھونیشور: ریلوے کے وزیر اشونی کمار ویشنو نے ہفتہ کی صبح اڈیشہ کے بالاسور ضلع کے بہاناگا ریلوے اسٹیشن پر جائے حادثہ کا دورہ کیا اور زخمی مسافروں کے بچاؤ اور علاج پر زور دیا۔ اشونی ویشنو نے کہا کہ فی الحال ’’توجہ‘‘ زخمیوں کے بچاؤ اور علاج پر ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے تئیں دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی۔
Published: undefined
وزیر ریلوے نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے اور مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر آف ریلوے سیفٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جلد ہی جائے وقوعہ کا دورہ کریں گے۔ اڈیشہ کے چیف سکریٹری پی کے جینا نے کہا کہ بالاسور ضلع کے بہاناگا ریلوے اسٹیشن کو چھوڑکر بچاؤ آپریشن تقریباً آخری مراحل میں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں ایک کوچ سے مسافروں کو نکالنے کے لیے کرین کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے حکام سے ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کی شناخت کرکے لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اپیل کے بعد، سینکڑوں لوگ جمعہ کی آدھی رات کو اسپتال پہنچے اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کے لیے خون کا عطیہ دیا۔ بالاسور اسپتال میں اب تک 900 یونٹ خون جمع کیا جا چکا ہے۔
Published: undefined
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایس سی بی میڈیکل کالج میں 100 یونٹ خون بھی جمع کیا گیا ہے۔ اس دوران 15 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور کئی ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مختلف اسٹیشنوں پر پھنسے ہوئے مسافروں کو کھانا اور پانی فراہم کریں اور انہیں ان کی منزل تک پہنچنے میں مدد کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined