جودھپور: باندرہ سے جودھپور سوریہ نگری ریل ایکسپریس جودھپور ڈویژن کے راجکیواس-بومادرا سیکشن کے درمیان آج علی الصبح پٹری سے اتر گئی۔ ریلوے کے سرکاری ذرائع کے مطابق، ٹرین نمبر 12480، باندرہ -جودھپور سوریہ نگری ایکسپریس کی آٹھ بوگیاں علی الصبح 03:27 بجے جودھپور ڈویژن کے راجکیواس-بومادرا سیکشن کے درمیان پٹری سے اتر گئیں۔ حالانکہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کچھ مسافر زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔
Published: undefined
ریلوے کی جانب سے جودھ پور سے حادثہ ریلیف ٹرین اور ریلوے کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ نارتھ ویسٹرن ریلوے کے جنرل منیجر وجے شرما اور دیگر اعلیٰ حکام ہیڈ کوارٹر جے پور میں واقع کنٹرول روم میں صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مسافروں کو منزل تک پہنچانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا اور پٹری سے اترنے والی ٹرین کے کچھ محفوظ ڈبوں میں مسافروں کو جودھ پور بھیجا گیا ہے۔ بلاک شدہ روٹ کو صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
ریل ٹریفک متاثر
وہیں باندرہ -جودھپور سوریہ نگری ایکسپریس کے ڈبے جودھ پور ڈویژن کے راجکیاواس-بومادرا ریل سیکشن کے درمیان پٹری سے اترنے کی وجہ سے ریل ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ ریلوے کے سرکاری ذرائع کے مطابق اس کے باعث 12 ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے جبکہ دو ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔ جن ریل گاڑیوں کے روٹ تبدیل کئے گئے ہیں ان میں شروعاتی اسٹیشن سے ٹرین نمبر 22476، کوئمبٹور-حصارٹرین سروس 31.12.22 کوکوئیمبٹور سے روانہ ہونے والی تبدیل شدہ روٹ مارواڑ جنکشن-مدار-پھلیرا-میڑتا روڈ-بیکانیر کے راستے پر چلائی جائے گی۔ ٹرین نمبر 14708، دادر-بیکانیر سے یکم جنوری کو دادر سے روانہ ہونے والی تبدیل شدہ روٹ مارواڑ جنکشن-مدار-پھلیرا-میڑتا روڈ کے ذریعے چلائی جائے گی۔ ٹرین نمبر 22663، چنئی ایگمور-جودھپور ٹرین سروس 31 دسمبر کو چنئی ایگمور سے روانہ ہونے والی تبدیل شدہ روٹ مارواڑ جنکشن-مدار-پھلیرا-میڑتا روڈ کے راستے آپریٹ کی جائے گی۔
Published: undefined
اسی طرح ٹرین نمبر 19224، جموں توی-احمد آباد ٹرین سروس 1 کو جموں توی سے روانہ ہونے والی تبدیل کئے گئے راستے لونی-بھیلڈی-پالن پور کے راستے سے چلائی جائے گی۔ ٹرین نمبر 14801، جودھپور-اندور ٹرین سروس 2 جنوری کو جودھپور سے روانہ ہونے والی تبدیل کئے گئے راستے جودھپور-میڑتا روڈ-پھلیرا-مدار-چندیریہ کے راستے چلائی جائے گی۔ ٹرین نمبر 15013، جیسلمیر-کاٹھگودام ٹرین سروس 2 جنوری کو جیسلمیر سے روانہ ہونے والی تبدیل شدہ روٹ جودھ پور-میڑتا روڈ-پھلیرا ہوتے ہوئے چلے گی۔ ٹرین نمبر 14707، بیکانیر-دادر ٹرین سروس 2 جنوری کو بیکانیر سے روانہ ہونے والی تبدیل شدہ راستے لونی-بھیلڑی-پاٹن-میہسانہ کے راستے سے چلائی جائے گی۔
Published: undefined
اسی طرح ٹرین نمبر 16312، کوچوولی-سری گنگا نگر ٹرین سروس 31 دسمبر کو کوچوولی سے روانہ ہونے والی میہسانہ- پاٹن- بھیلڑی- لونی کے ذریعے چلائی جائے گی۔ ٹرین نمبر 11090، پونے-بھگت کی کوٹھی ٹرین سروس یکم جنوری کو پونے سے روانہ ہونے والی میہسانہ-پاٹن-بھیلڑی-لونی ہوکر چلے گی۔ ٹرین نمبر 15014، کاٹھ گودام-جیسلمیر ٹرین سروس یکم جنوری کو کاٹھ گودام سے روانہ ہونے والی پھولیرا-میڑتا روڈ سے چلائی جائے گی۔ ٹرین نمبر 19223، احمد آباد-جموں توی ٹرین سروس 2 جنوری کو احمد آباد سے روانہ ہونے والی میہسانہ-پاٹن-بھیلڑی-لونی کے راستے چلے گی اور ٹرین نمبر 14802، اندور-جودھپور ٹرین سروس 2 جنوری کو اندور سے روانہ ہونے والی چندیریا مدار-پھلیرا-میڑتا روٹ کے ذریعے چلائی جائے گی۔ ان کے علاوہ جن گاڑیوں کو منسوخ کیا گیا ہے ان میں ابتدائی اسٹیشن سے ٹرین نمبر 14821، جودھ پور-سابرمتی ریل سروس دوجنوری اور ٹرین نمبر 14822، سابرمتی-جودھپور ریل سروس 2 جنوری کو منسوخ رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined