قومی خبریں

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ریل حادثہ، سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اترے

ریلوے افسران نے بتایا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پر پہنچنے کی وجہ سے رفتار کافی دھیمی تھی جس سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 
u

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار کافی دھیمی تھی اگر رفتار تیز ہوتی تو حادثہ کافی بڑا ہو سکتا تھا۔

Published: undefined

اندور سے جبل پور کے درمیان چلنے والی اوور نائٹ ایکسپریس کے ساتھ یہ حادثہ صبح تقریباً 5.50 بجے پیش آیا۔ ٹرین کے ڈبے پٹری سے اترتے ہی مسافروں میں ہنگامہ مچ گیا، فوری طور پر سبھی مسافروں کو ٹرین سے اتارا گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر ریلوے کے اعلیٰ افسران اور ملازمین پہنچ گئے اور راحت و بچاؤ کام شروع کر دیا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ٹرین 5 کیلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی تھی اور پلیٹ فارم سے کچھ کیلومیٹر ہی دور تھی جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔ حادثہ کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ افسران نے اس معاملے کی جانچ کرانے کی بات کہی ہے۔ حادثہ کے بعد ریلوے ملازمین پٹری ٹھیک کرکے آمد و رفت بحال کرنے میں لگ گئے۔ اس دوران ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

Published: undefined

ٹرین حادثہ کے سلسلے میں ایک مسافر نے بتایا کہ وہ کوچ پر آرام کر رہا تھا اسی دوران کچھ اس طرح کے جھٹکے لگے کہ جیسے بہت تیزی سے بریک لگا ہو۔ جب تک کچھ سمجھ میں آتا، تب تک ٹرین کھڑی ہوچکی تھی۔ حالانکہ کچھ دیر کے لیے ایسا بھی لگا کہ جیسے کوئی حادثہ ہوگیا ہے۔ اس کے بعد ٹرین کافی دیر تک کھڑی رہی۔ جب کوچ سے نیچے اتر کر باہر دیکھا تو اے سی کوچ کے دو ڈبے پٹری اترے ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined