چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کپٹن امریندر سنفگھ نے ہفتہ کے روز مرکزی حکومت پر زبردست تنقید کرتے ہوئے کہ مرکز کی طرف سے کمیشن ایجنٹوں جنہیں آڑھتی بھی کہا جاتا ہے، انہیں محض اس لئے دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ وہ زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلا رہے کسانوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا کہ پنجاب کے کچھ آڑھتیوں کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے ان کے جمہوری حقوق اور آزادی کوسلف کرنے کے لئے واضح دباؤ کی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھاپوں کے ذریعے آڑھتیوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس طرح کی جابرانہ کارروائی کا انجام بی جے پی کو بھگتنا پڑے گا۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ صاف ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی لمبے وقت سے جاری مزاحمت کو ختم کرنے میں، کسانوں کو راضی کرنے میں، انہیں تقسیم کرنے میں اور گمراہ کرنے میں ناکام رہنے کے بعد مرکزی حکومت اب آڑھتیوں کو نشانہ بناکر ان کی جد و جہد کو کمزور کرنے کی کوش کر رہی ہے، جو روز اول سے تحریک کو سرگرمی سے حمایت دے رہے ہیں۔
Published: undefined
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوٹس جاری کرنے کے محض چار دنوں کے اندر پنجاب کے کئی اہم آڑھتیوں کے احاطوں میں انکم ٹیکس کے چھاپے مارے گئے، وہ بھی نوٹسوں کے جواب کا انتظار کئے بغیر! کیپٹن امریندر سنگھ نے اسے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے پوچھا، ’’یہ مرکز کی طرف سے انتقام کی سیاست کا واضح معاملہ نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ جو کسانوں کے احتجاج کو کئی طرح کے حربوں کے ذریعے ختم کرنے پر آمادہ ہے۔ یہاں تک کہ سپریم کورٹ نے بھی پُر امن طریقہ سے احتجاج کرنے کے لوگوں کے حق کی پاسداری کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے کاموں نے عدالت عظمیٰ کی ہدایات اور آئین کی روح کی زبردست خلاف ورزی کی، جس نے ہر شہری کو اپنی آواز اٹھانے کا حق دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز