نئی دہلی ۔ ملک کی عوام کے نام یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے ملک کی عوام سے متحد ہو کر بنیادی اقدار کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنے خط کو ٹوئٹ کے ذریعہ قوم کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ’’ 69 ویں یوم جمہوریہ کی شام میں قوم کے نام خط تحریر کر رہا ہوں اور ہم نے اپنے آئین میں جو وعدے کئے ہیں وہ انہیں میں یاد لانا چاہتا ہوں۔ میں سب کو یو م جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ‘‘
Published: 26 Jan 2018, 1:02 AM IST
راہل کے خط کا اردو ترجمہ مندرجہ ذیل ہے:
میرے عزیز ہم وطنوں،
69 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جب ہم اپنا قومی جشن منا رہے ہیں تو ہمیں اپنے آئین کو بھی یاد کرنا چاہئے اور اس عزم کو دوہرانا چاہئے جو ہم نے ملک کے تمام شہریوں سے کیا ہے اور وہ ہے انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارہ۔
ان تمام اقدار کے تحفظ کی جتنی آج ضرورت ہے انتی ہماری قوم کی تاریخ میں پہلے کبھی محسوس نہیں ہوئی۔
سب کے لئے انصاف۔ ہم سب کو مل کر یہ یقینی بنانا ہے کہ انصاف کا آئینی حق برقرار رہے اور ملک کے قوانین لاچاروں، بے زبانوں اور غریبوں کی حفاظت کرتے رہیں۔
آزادی۔ ہمیں خوف، زبانی یا جسمانی دباؤ اور تشدد کے بغیر اظہار رائے کی آزادی دیتی ہے۔ ہم ایک عوامی جمہوریہ کے شہری ہیں اور ہماری طاقت، مذہبی، ثقافتی، نظریاتی اور رائے کے تنوع میں موجود ہے۔
مساوات۔ بغیر کسی اقتصادی، ذاتیاتی، مذہبی یا صنفی تفریق کے ہمیں مساوی مواقع حاصل کرنے کا حق ہے۔
بھائی چارہ۔ تمام اشخاص کو برابر تصور کرتے ہوئے بھائی چارہ قائم کرنے کی ذمہ داری۔ ہمارا پس منظر چاہے جو بھی ہو لیکن ہم ایک مشترکہ بندھن میں بندھے ہیں اور وہ ہے اس خوبصورت ملک کے باشندے ہونا۔
اس یوم جمہوریہ پر ہم پھر اپنے اس زندگی بھر کے لئے کئے گئے عزم کو دہرائیں جو ہماری جمہوریت کے بنیادی نظریات ہیں اور جب بھی اس پر خطرہ منڈلائے ہم متحد ہو کر اس کی حفاظت کریں۔
میرے جانب سے آ پ سب کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد۔
جے ہند
راہل گاندھی
Published: 26 Jan 2018, 1:02 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Jan 2018, 1:02 AM IST