کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخاب میں کھڑے پارٹی امیدواروں سے منگل کے روز ایک خصوصی گزارش کی۔ انھوں نے کانگریس امیدواروں سے گزارش کی ہے کہ پرچۂ نامزدگی داخل کرتے وقت، انتخابی اجلاس کے دوران اور عوام سے ملاقات کرتے وقت اپنے پاس آئین کی کاپی ضرور رکھیں۔ راہل گاندھی نے انھیں یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ یہ آئین کی کاپی لوگوں کو دکھائیں اور بتائیں کہ جب تک ان کی پارٹی ہے، تب تک دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان سے اس کا آئین نہیں چھین سکتی۔
Published: undefined
دراصل راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں کانگریس امیدواروں کے ساتھ ساتھ پارٹی لیڈران سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ جب وہ انتخابی تشہیر پر نکلیں تو اپنے ساتھ ہندوستانی آئین کی کاپی ضرور رکھیں۔ اس پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’غریبوں کے لیے وَردان (تحفہ)، محروموں کے لیے سمّان (احترام) اور ہر شہری کا ابھیمان (وقار)- ہمارا سمویدھان (آئین)!‘‘ پھر وہ لکھتے ہیں ’’کانگریس کے سبھی امیدواروں اور لیڈروں سے میری گزارش ہے کہ وہ پرچہ نامزدگی بھرنے، اجلاس، تقریروں اور عوامی رابطہ کے دوران پاکیزہ آئین کو اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔ گاؤں گاؤں، گلی گلی یہ اعلان کر دو کہ جب تک کانگریس ہے، بی جے پی کیا دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان سے اس کا آئین نہیں چھین سکتی۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی لوک سبھا انتخاب کی تشہیر کے دوران اپنے ساتھ آئین کی کاپی لے کر چل رہے ہیں۔ انتخابی اجلاس کے دوران وہ لوگوں کو آئین کی یہ کاپی دکھاتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ بی جے پی حکومت آئی تو اس کو تباہ کر دے گی، اس لیے عوام انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگر سرکردہ لیڈران لگاتار یہ الزام لگا رہے ہیں کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی آئین کو بدلنا چاہتے ہیں اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined