قومی خبریں

بھاگوت جی! آپ کو شرم آنی چاہیے: راہل گاندھی

کانگریس سربراہ راہل گاندھی نے فوج پر آرایس ایس سربراہ بھاگوت کے بیان کی سخت تنقید کرتے ہوئے اسے شہیدوں اورفوج کی بے عزتی قرار دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا کانگریس سربراہ راہل گاندھی

کانگریس سربراہ راہل گاندھی نے آر ایس ایس سربراہ کے فوج سے متعلق دیے گئے بیان پر ٹوئٹ کے ذریعہ اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’آر ایس ایس سربراہ کی تقریر ہر ہندوستانی کی بے عزتی ہے کیونکہ اس سے ہر اس ہندوستانی کا وقار مجروح ہوا ہے جس نے ملک کے لیے اپنی جان قربان کی ہے۔ یہ ہمارے قومی پرچم کی بھی بے عزتی ہے کیونکہ یہ اس ہر فوجی اور جوان کی بے عزتی ہے جس نے اسے سلامی دی ہے۔ ہمارے شہیدوں اور ہماری فوج کی بے عزتی کرنے کے لیے بھاگوت جی آپ کو شرم آنی چاہیے۔‘‘

Published: 12 Feb 2018, 2:44 PM IST

واضح رہے کہ بہار کے مظفر پور میں آر ایس ایس کی ایک تقریب میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ’’اگر ضرورت پڑی تو ملک کے لیے لڑنے کی خاطر آر ایس ایس کے پاس تین دن کے اندر ’فوج‘ تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔‘‘ انھوں نے مظفر پور کے ضلع اسکول میدان میں آر ایس ایس کے سویم سیوکوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’فوجیوں کو تیار کرنے میں فوج کو چھ سے سات مہینے لگ جائیں گے، لیکن آر ایس ایس کے سویم سیوک تین دن میں یہ تیاری کر لیں گے۔‘‘

Published: 12 Feb 2018, 2:44 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Feb 2018, 2:44 PM IST