کانگریس صدر راہل گاندھی نے ہریانہ کے بھیوانی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم نریندر مودی کو نئے طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ’’مکے باز نریندر مودی سے یہ امید کی گئی تھی کہ وہ بے روزگاری، کسانوں کی پریشانی اور بدعنوانی جیسے ایشوز پر حملہ کریں گے۔ لیکن ایسا کرنے کی جگہ انھوں نے اپنے کوچ اڈوانی جی، نتن گڈکری اور جیٹلی پر ہی مُکّا جڑ دیا۔ اس کے بعد باکسر مودی بھیڑ میں گئے اور چھوٹے تاجروں اور کسانوں کو پنچ مارا۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے تقریب میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’گزشتہ الیکشن میں ہندوستان نے نریندر مودی کی شکل میں رِنگ میں ایک باکسر ڈالا۔ 56 انچ کے سینے والا باکسر رنگ میں اترا۔ دوسری طرف رِنگ میں کھڑا تھا بے روزگاری، کسانوں کے مسائل، بدعنوانی۔ بھیڑ میں ہندوستان کے عوام، نریندر مودی جی کے کوچ اڈوانی جی، ان کی ٹیم گڈکری، پورے کے پورے سب کھڑے تھے۔ ملک نے کہا کہ چلو بھیا باکسر بے روزگاری سے لڑے گا۔ کسانوں کے مسائل اور بدعنوانی کے خلاف لڑے گا۔ عوام کی جیب میں 15 لاکھ روپے ڈالنے کے لیے لڑے گا۔ لیکن ہوا اس کے برعکس۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’پی ایم مودی باکسر رِنگ میں آئے لیکن انھوں نے بدعنوانی، بے روزگاری اور کسانوں کے مسائل سے لڑنے کی جگہ اپنے کوچ اڈوانی جی کو ایک پنچ مار دیا۔ پھر اپنی ٹیم کے پیچھے بھاگے اور گڈکری، ارون جیٹلی، ایک ایک کر کے سب کو مارا۔ عوام دیکھ رہی ہے کہ ارے باکسر یہ کیا کر رہا ہے؟‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’باکسر پھر رِنگ سے اترا اور بھیڑ میں گھسا۔ پہلا کام اس نے یہ کیا کہ چھوٹے دکانداروں کو گھونسا مارا، جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کی شکل میں یہ پنچ مودی جی نے لگایا۔ جب کسانوں نے کہا کہ ہمارا قرض معاف کیجیے تو باکسر نے انھیں مارا۔ اب عوام کو یہ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔ باکسر کو سمجھ میں نہیں آ رہا کہ اس کو رِنگ میں کس چیز سے لڑنا ہے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر الیکشن میں فوج کا نام استعمال کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ پی ایم مودی کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔آج ملک کی سرحدوں پر فوجی اپنا خون بہارہے ہیں اور پی ایم مودی اس پر سیاست کررہے ہیں۔ راہل گاندھی نے یہاں کہا کہ وہ جان دے دیں گے پر فوج کا استعمال سیاست میں نہیں کریں گے۔انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کی حکومت آنے پر نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو بھی فوج کی طرح شہید کا درجہ دیا جائےگا۔انہوں نے انصاف کے منصوبے سے معیشت کا حساب کتاب بھی لوگوں کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت آنے پر غریب کی جیب میں پیسہ آئےگا۔بند کارخانے شروع ہوں گے۔
Published: undefined
کانگریس صدر بھوانی مہیندرگڑھ لوک سبھا امیدوار ریتو چودھری کی کروڑی مل پارک میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ہریانہ انچارج غلام نبی آزاد ،ریتو چودھری نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کہتے تھے کہ آپ انہیں وزیراعظم بناؤ،تو وہ آپ کے چوکیدار بن کر دکھائیں گے لیکن انہوں نے آپ کو چھوڑ کر اڈانی،امبانی اور میہل کی چوکیداری کرنی شروع کردی ۔نوٹوں کی منسوخی اور گبر سنگھ ٹیکس یعنی جی ایس ٹی کی وجہ سے ملک بھر میں کئی صنعتیں بند ہوئی ہیں۔لوگ بےروزگار ہوگئے لیکن مودی حکومت امیروں کی چوکیداری میں مصروف رہی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز