نئی دہلی: آسام میں سیلاب متاثرین کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ "آسام میں شدید سیلاب کا سامنا کرنے والے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے تئیں میری تعزیت۔ سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت۔ میں کانگریس کارکنوں اور لیڈروں سے بچاؤ اور بحالی کے کاموں میں مدد کرنے کی اپیل کرتا ہوں"۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ’’آسام میں شدید سیلاب سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔ میں خدا سے ان سب کی حفاظت کی دعا کرتی ہوں اور میں کانگریس کے تمام کارکنوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس مشکل وقت میں آسام کے بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور امدادی کاموں میں مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined