انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یعنی ای ڈی کے نئے ڈائریکٹر کا آج اعلان کر دیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 1993 بیچ کے انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے افسر راہل نوین کو ای ڈی کا نیا ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ مرکزی کابینہ کی اپوائنٹمنٹس کمیٹی نے راہل نوین کی تقرری سے متعلق تصدیق کی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ راہل نوین اس وقت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں خصوصی ڈائریکٹر کی شکل میں کام کر رہے ہیں۔ 14 اگست کو جاری نوٹیفکیشن میں انھیں فوری اثر سے ایجنسی کا ڈائریکٹر بنانے کی جانکاری دی گئی ہے۔ ان کی تقرری ان کے ذریعہ عہدہ و ذمہ داری سنبھالنے کی تاریخ سے اثر انداز ہوگی۔ یہ تقرری دو سال کی مدت کار، یا پھر آئندہ حکم جاری ہونے تک منظور کی گئی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ راہل نوین آئی آر ایس (انکم ٹیکس) کے 1993 بیچ کے افسر ہیں۔ انھوں نے 15 ستمبر 2023 کو جانچ ایجنسی کے کارگزار ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انھوں نے پچھلے ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کی جگہ لی تھی۔ انچارج ڈائریکٹر کی شکل میں اپنی تقرری سے قبل نوین نے سنجے مشرا کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined