قومی خبریں

بی جے پی باپو کا چشمہ ادھار لیتی ہے، انہیں اپنا نہیں سکتی: راہل گاندھی

’بی جے پی اقتدار چھوڑو‘ کے نام سے شروع کی جانے والی یہ تحریک ملک کے لیے ایک متبادل سیاسی-معاشی نظریہ کو سامنے رکھنے پر خاص توجہ دے گی۔

مہاراشٹر کے وردھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے راہل گاندھی
مہاراشٹر کے وردھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے راہل گاندھی 

مہاراشٹر کے وردھا واقع سیواگرام میں کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران کئی اہم ایشوز پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے دوران راہل گاندھی نے کہا، ’’دو طرح کے نظریات کے گاندھی جینتی منا رہے ہیں ایک کانگریس ہے جس کے دل میں گاندھی ہے اور دوسری جانب گوڈسے کا نظریہ ہے جو سیاسی فائدہ کے لئے گاندھی کے سامنے جھکتا ہے، لیکن ان کا یہ حربہ صرف اور صرف ووٹ پانے کے لئے ہے۔‘‘

بی جے پی پر بھی حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اشتہار کے لئے باپو کا چشمہ ادھار تو لے سکتی ہے لیکن انہیں اپنا نہیں سکتی۔

Published: 02 Oct 2018, 1:04 PM IST

چوکیدار ہی بھاگیدار ہے: راہل گاندھی

مہاراشٹر کے وردھا میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ایک جلسہ عام کے خطاب کیا۔ جلسہ میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔ اس دوران لوگوں نے مودی حکومت کے غصہ کا اظہار کیا اور ’چوکیدار ہی چور ہے‘ کے نعرے لگائے۔

ادھر، راہل گاندھی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کئی گھوٹالہ سامنے آ چکے ہیں اور ان گھوٹالوں میں چوکیدار ہی بھاگیدار (شراکتدار) ہے۔ کانگریس کے صدر نے کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے 30 ہزار کروڑ روپے انل امبانی کی جیب میں ڈال دئے۔ ایچ اے ایل گزشتہ 70 سالوں سے جہاز تخلیق کر رہی ہے پھر بھی رافیل سودا انل امبانی کی کمپنی کو دیا گیا۔‘‘

Published: 02 Oct 2018, 1:04 PM IST

بی جے پی-آر ایس ایس باپو کو اپنانے کا ڈھونگ کر رہی ہیں: راہل

مہاراشٹر کے وردھا میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ کانگریس کے ترجمان سرجے والا نے میٹنگ کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس مہاتما گاندھی کو اپنانے کا ڈھونگ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’سی ڈبلیو سی میں دو قرارداد منظور ہوئیں۔ پہلی گاندھی کا نظریہ اور دوسری گاندھی کے خیالات۔ ان دونوں کو اپنی زندگی میں اتارنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ سی ڈبلیو سی کا خیال ہے کہ آر ایس ایس نے باپو کے خیالات کے الٹ کام کیا ہے۔‘‘

Published: 02 Oct 2018, 1:04 PM IST

کانگریس سی ڈبلیو سی کی میٹنگ شروع

مہاراشٹر کے سیواگرام میں کانگریس سی ڈبلیو سی کی میٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ میٹنگ میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی، یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت کانگریس ورکنگ کمیٹی کے دیگر ارکان موجود ہیں۔

Published: 02 Oct 2018, 1:04 PM IST

گاندھی جی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ’بھارت چھوڑو‘ تحریک کے 75 سال بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے بی جے پی کے خلاف سیواگرام سے ’بی جے پی اقتدار چھوڑو‘ تحریک شروع کر دی ہے۔

Published: 02 Oct 2018, 1:04 PM IST

’بی جے پی اقتدار چھوڑو‘ کے نام سے شروع کی جانے والی یہ تحریک ملک کے لیے ایک متبادل سیاسی-معاشی نظریہ کو سامنے رکھنے پر خاص توجہ دے گی۔

قبل ازیں، کانگریس کے صدر راہل گاندھی، یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت دیگر کانگریس مجلس عاملہ کے ارکان مہارشٹر کے وردھا پہنچ گئے ہیں۔ سیواگرام میں راہل گاندھی نے دیگر کانگریس رہنماؤں کے ہمراہ مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی اس کے بعد ایک دعائیہ نششت کا انعقاد کیا گیا۔

Published: 02 Oct 2018, 1:04 PM IST

واضح رہے، 1942 میں مہاتما گاندھی نے انگریزوں کے خلاف اپنی سب سے فیصلہ کن سیاسی تحریک ’بھارت چھوڑو‘ ممبئی کے گوالیا ٹینک میدان سے شروع کی تھی۔ ہندوستان میں برطانوی حکومت کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے اس صورت حال کو کانگریس کے لیے ’کرو یا مرو‘ کا نام دیا تھا۔

Published: 02 Oct 2018, 1:04 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Oct 2018, 1:04 PM IST