کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج اپوزیشن لیڈروں کو چائے پر دعوت دی ہے۔ جس سے پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے ساتھ ساتھ کئی دیگر مسائل پر بات چیت کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق اس بات پر بھی غور ہو سکتا ہے کہ حزب اختلاف اپنی ایک’ ماک پارلیمنٹ ‘چلائے جیسے جنتر منتر پر کسانوں نے چلائی تھی۔پارلیمنٹ میں اپنی بات کو نہ مانے جانے کے خلاف یہ احتجاج کا طریقہ ہے۔
Published: undefined
کانگریس ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن قائدین کو آج صبح پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے چائے پر بلایا گیا ہے تاکہ رکن پارلیمنٹ وقت پر پہنچ سکیں ۔ تمام 14 ہم خیال جماعتوں کے قائدین کو چائے پر مدعو کیا گیا ہے۔
Published: undefined
مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ان تمام 14 اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی ۔ اپوزیشن جماعتوں کی آخری میٹنگ پارلیمنٹ میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیک ارجن کھڑگے کے چیمبر میں بلائی گئی تھی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اپوزیشن کے ارکین مانسون سیشن کے آغاز سے ہی پیگاسس جاسوسی اور کسانوں کے مسائل جیسے امور پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں اور جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی نہیں چل پار رہی ہے۔ اپوزیشن اراکین اس معاملے پر حکومت سے پارلیمنٹ میں جواب طلب کررہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined