نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ریاستی کانگریس دفتر میں منعقد ایک تقریب کے دوران راہل گاندھی کا ایک واٹس ایپ چینل لانچ کیا۔ اس کے ذریعہ راہل گاندھی عوام سے براہ راست رابطہ کر سکیں گے۔ دہلی اب راہل گاندھی کا واٹس ایپ چینل لانچ کرنے والی پہلی ریاست بن گیا ہے۔
Published: undefined
آج واٹس ایپ چینل لانچ کیے جانے کی تقریب میں بلاک کانگریس کمیٹی صدور کی موجودگی میں اروندر سنگھ لولی نے ڈیجیٹل اسکرین پر ڈیمو کے ذریعہ موجود سبھی ضلع و بلاک صدور سمیت دیگر کانگریسیوں کو راہل گاندھی جی کے چینل سے جڑنے کی جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ اپنے محبوب لیڈر سے اس چینل سے روزانہ لوگ جڑ رہے ہیں اور ابھی تک 42 لاکھ سے زیادہ لوگ جڑ چکے ہیں۔
Published: undefined
اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ عوام اس واٹس ایپ چینل سے جڑ کر براہ راست راہل گاندھی سے جڑ جائیں گے اور پھر راہل گاندھی جی کے ذریعہ ڈالے گئے پوسٹ اور ان کے نظریات سے براہ راست متعارف ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سبھی کو راہل گاندھی کے واٹس ایپ چینل سے جڑنا ہے اور اس کے لیے ہم نے بورڈ لگائے ہیں جسے اسکین کر کے یا میسج کے ذریعہ سیدھے چینل سے جڑا جا سکتا ہے۔ اروندر لولی نے یہ بھی کہا کہ بورڈ سبھی اہم لوگوں کو دستیاب کرائیں گے تاکہ آپ اپنے اپنے علاقوں میں عوام، خصوصاً کانگریسیوں، آر ڈبلیو اے، سماجی اداروں اور سماج کے ہر اس طبقہ کے شخص کو جوڑیں جو کانگریس کے نظریات اور راہل گاندھی جی کی سوچ کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔
Published: undefined
اروندر لولی نے کہا کہ جس طرح سے سوشل میڈیا پر کئی طرح کے جھوٹ کے پلندے پیش کر بی جے پی اور ان کے ساتھیوں سمیت دیگر پارٹیاں عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔ دوسری طرف راہل گاندھی جی بلا خوف ملک میں حقیقت کی تشہیر کر رہے ہیں۔ وہ لگاتار جھوٹ سے پردہ اٹھا رہے ہیں، چاہے اس کے لیے ان کو کچھ بھی نقصان اٹھانا پڑے۔ راہل جی کا چینل اس کے لیے سب سے بڑا ذریعہ ہے، کیونکہ ملک کا ہر شخص اب اسمارٹ فون رکھتا ہے اور وہ واٹس ایپ سے بھی جڑا ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز