اجمیر: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 13 فروری کو ضلع اجمیر کے روپن گڑھ اور سرسورہ میں کسانوں کے جلسوں سے خطاب کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی کے دورے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے روپن گڑھ میں جلسہ گاہ کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ راہل گاندھی 13 فروری کو کشن گڑھ ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور وہاں سے ٹریکٹر کے ذریعے روپن گڑھ پہنچیں گے جہاں وہ مادھو گئوشالہ کے نزدیک گراونڈ میں کسانوں اور کانگریسی کارکنان سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
بتایا جارہا ہے کہ راہل گاندھی کے اس جلسے میں تمام لوگ ٹریکٹر پر ہی رہیں گے اور راہل گاندھی خود بھی ٹریکٹر سے کسانوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے، جس کے لئے کانگریس کے رہنما ہارون یوسف نے ٹریکٹروں کو ٹرالی کے ساتھ ایک پوزیشن میں کھڑا رکھنے کو کہا ہے۔ کانگریس لیڈروں نے کہا کہ راہل گاندھی کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے تین کالے زراعتی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کریں گے، اس کے بعد وہ سرسورہ کا دورہ کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز