کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے 52ویں دن راہل گاندھی نے پارٹی لیڈروں و کارکنوں کے ساتھ تلنگانہ کے دھرم پور سے پدیاترا شروع کی۔ اس درمیان راہل گاندھی آج تلنگانہ میں فنکاروں کے ساتھ روایتی رقص کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ رقص کرنے کی ویڈیو راہل گاندھی نے خود اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ انھوں نے لکھا ہے ’’ ہمارے قبائلی ہماری لازوال ثقافتوں اور تنوع کے ذخیرے ہیں۔ کومو کویا قبائلی رقاصوں کے ساتھ قدموں کو ملاتے ہوئے رقص کا لطف اٹھایا۔ ان کا فن ان کی قدروں کو ظاہر کرتا ہے، جن سے ہمیں سیکھنا اور اسے محفوظ کرنا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ میں بھارت جوڑو یاترا 7 نومبر تک چلے گی۔ اس دوران راہل گاندھی اور دیگر بھارت یاتری روزانہ تقریباً 20 سے 25 کلومیٹر پیدل چلیں گے۔ تلنگانہ میں تقریباً 375 کلومیٹر کی دوری بھارت جوڑو یاترا کے دوران مکمل ہوگی۔ پدیاترا تلنگانہ کے 19 اسمبلی اور 7 پارلیمانی حلقوں سے ہو کر گزرے گی۔
Published: undefined
تلنگانہ میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کئی جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اس دوران وہ ہر جگہ مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی جائے گی اور مثبت انداز میں تبادلہ خیال ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز