قومی خبریں

عام لوگوں کے ساتھ راہل گاندھی کا ہمدردانہ سلوک قابل تعریف: ونیش پھوگاٹ

جولانہ سے کانگریس امیدوار ونیش پھوگاٹ نے اپنی تشہیری مہم کے آغاز کے موقع پر اپنے سسرال بکھتا کھیڑا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حمایت اور محبت کے لیے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ونیش پھوگاٹ، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div>

ونیش پھوگاٹ، تصویر ویپن/قومی آواز

 

ہریانہ اسمبلی انتخابات-2024 کو لے کر سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔ اس انتخاب کے لیے کانگریس کے امیدواروں کی لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں پہلوان ونیش پھوگاٹ کو جولانہ سے ٹکٹ ملا ہے۔ وہ اس وقت ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے مرکز کشش بنی ہوئی ہیں۔ اس درمیان ونیش پھوگاٹ نے اپنی تشہیری مہم شروع کرتے ہوئے اپنے سسرال بکھتا کھیڑا میں عوامی جلسہ سے خطاب کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بہت عزت کرتی ہیں۔

Published: undefined

اپنے خطاب میں ونیش پھوگاٹ نے کانگریس رہنما کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ دو تین برسوں سے دیکھ رہی ہیں کہ راہل گاندھی سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں، اس دوران وہ ہر آدمی سے بات کر رہے ہیں اور ان کا درد جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا عوام کے تئیں یہ سلوک قابل تعریف ہے جس سے میری نظر میں ان کی عزت کافی بڑھ گئی ہے۔

Published: undefined

جولانہ سے امیدوار بنائے جانے پر ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ ہمیں جو ذمہ داری دی گئی ہے اس سے کافی اچھا محسوس ہو رہا ہے اور لوگ بھی بہت پُرجوش ہیں۔ کانگریس پارٹی نے ہمیں امیدوار کے طور پر یہاں بھیجا ہے، اس لیے لوگ ہمیں پیار دے رہے ہیں اور ہماری حمایت کر رہے ہیں۔ ہمارے لوگ ہمیں کامیاب بنائیں گے اور ان کی نظر میں مَیں فاتح ہوں، اس سے بڑی اور کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

Published: undefined

اس درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سے ہوئی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے ونیش پھوگاٹ نے بتایا کہ ہم جب ان سے ملنے گئے تھے تو انہوں نے کہا "ہم بوڑھے ہو گئے ہیں، اب آپ کو ہی کرنا ہے"۔ ونیش نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اولمپک میں تمغہ جیتنے سے محروم ہونے کے بعد میں پوری طرح ٹوٹ گئی تھی لیکن یہاں لوگوں کا پیار دیکھ کر مجھ میں پھر سے حوصلہ آ گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined