قومی خبریں

’نیٹ‘ معاملے پر راہل گاندھی کا سخت ردعمل، طلبہ سے کہا- ’میں پارلیمنٹ میں آپ کی آواز بنوں گا‘

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ میں ملک کے تمام طلباء کو یقین دلاتا ہوں کہ میں پارلیمنٹ میں آپ کے مستقبل سے جڑے مسائل کو مضبوطی سے اٹھاؤں گا۔ ’انڈیا‘ نوجوانوں کی آواز کو دبنے نہیں دے گا۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

 

نیٹ امتحان میں گریس مارکس کے حوالے سے ایک بڑی بے ضابگی منظر عام پر آئی ہے۔ نیٹ امتحان کا انعقاد کرنے والی ایجنسی این ٹی اے نے اس کی جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس بے ضابطگی کی وجہ سے نیٹ کا امتحان دینے والے طلبہ کی اہلیت و ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ اس پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں طلبہ کی آواز بنیں گے۔

Published: undefined

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے ابھی حلف بھی نہیں لیا ہے اور نیٹ کے امتحان میں ہوئی دھاندلی نے 24 لاکھ سے زیادہ طلباء اور ان کے خاندانوں کو برباد کر دیا ہے۔ ایک ہی امتحانی مرکز کے 6 طلبہ زیادہ سے زیادہ نمبروں کے ساتھ ٹاپ کرجاتے ہیں، کتنوں کو ایسے نمبرات حاصل ہوتے ہیں جو تکنیکی طور پر ممکن ہی نہیں ہیں لیکن حکومت مسلسل پیپر لیک کے امکان کو مسترد کر رہی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے مزید کہا ہے کہ ایجوکیشن مافیا اور سرکاری مشینری کی ملی بھگت سے چل رہے اس ’پیپر لیک انڈسٹری‘ سے نمٹنے کے لیے ہی کانگریس نے ایک مضبوط پلان بنایا تھا۔ ہم نے اپنے منشور میں قانون بنا کر طلبہ کو ’پیپر لیک سے نجات‘ دلانے کا عہد لیا تھا۔ کانگریس لیڈر نے مزید کہا ہے کہ آج میں ملک کے تمام طلباء کو یقین دلاتا ہوں کہ میں پارلیمنٹ میں آپ کی آواز بنوں گا اور آپ کے مستقبل سے جڑے مسائل کو مضبوطی سے اٹھاؤں گا۔ نوجوانوں نے ’انڈیا‘ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ’انڈیا‘ ان کی آواز کو دبنے نہیں دے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined