قومی خبریں

دہلی کوچنگ حادثے پر راہل گاندھی کا بیان، ’اپنی جان گنوا کر عدم احتساب کی قیمت چکا رہا عام شہری‘

راہل گاندھی نے کہا کہ دہلی میں عمارت کے بیسمنٹ میں پانی بھر جانے سے کوچنگ کر رہے طلباء کی موت انتہائی افسوسناک ہے، چند روز قبل بارش کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک طالب علم کی موت ہو گئی تھی

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: دہلی کوچنگ حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور نظام کی مشترکہ ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ اور پر سکون زندگی ہر شہری کا حق اور حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’دہلی میں ایک عمارت کے بیسمنٹ میں پانی بھر جانے سے مقابلہ کے امتحان کی تیاری کرنے والے طلباء کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ چند روز قبل بارش کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک طالب علم کی موت ہو گئی تھی۔ میں تمام سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

Published: 28 Jul 2024, 3:48 PM IST

انہوں نے مزید لکھا، ’’انفراسٹرکچر کا یہ انہدام نظام کی مشترکہ ناکامی ہے۔ عام شہری غیر محفوظ تعمیرات، ناقص ٹاؤن پلاننگ اور ہر سطح پر اداروں کی عدم جوابدہی کی قیمت اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ محفوظ اور آرام دہ زندگی ہر شہری کا حق اور حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

Published: 28 Jul 2024, 3:48 PM IST

خیال رہے کہ راجدھانی دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں ایک کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں بارش کا پانی بھرنے سے 3 طالب علموں کی موت ہو گئی۔ دہلی پولیس نے اس حادثے میں جان گنوانے والے طلبہ کی شناخت کر لی ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق حادثہ میں یوپی کے امبیڈکر نگر کی شریا یادو، تلنگانہ سے تعلق رکھنے تانیا سونی اور کیرالہ کے ایرناکلم کی نیوین ڈالون کی موت ہو گئی۔

Published: 28 Jul 2024, 3:48 PM IST

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی کوچنگ سینٹر حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے دہلی کو بین الاقوامی سطح کا شہر بنایا ہے لیکن آج ہندوستان کی راجدھانی بے حسی کا شکار ہے۔ اس قسم کا حادثہ ہم سب کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

Published: 28 Jul 2024, 3:48 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Jul 2024, 3:48 PM IST