پارلیمنٹ میں ایک بار پھر پیپر لیک کا معاملہ اٹھا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ملک دیکھ رہا ہے کہ امتحانی نظام میں بہت سی خامیاں ہیں۔ امتحانی نظام میں دھاندلی کی گئی ہے۔ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے سب کی خامیاں شمار کرا دیں لیکن اپنی نہیں بتائیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر تعلیم سے میرا سوال ہے کہ آپ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
Published: undefined
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ پیپر لیک ہونے کی بات صرف نیٹ کے تعلق سے نہیں کی جا رہی ہے بلکہ یہ تمام امتحانات کے بارے میں ہے۔ یہ ایک سنجیدہ موضوع ہے۔ وزیر تعلیم سب کو خاطی مان رہے ہیں مگر خود کو نہیں۔ انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیا کیا؟ راہل گاندھی کے اس بیان پر وزیر تعلیم غصے میں آگئے اور کہا کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے پورے امتحانی نظام کو بیکار قرار دیا ہے جو افسوسناک ہے۔
Published: undefined
پارلیمنٹ میں نیٹ پیپر لیک پر ہوئی بحث کے دوران سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور قنوج کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ حکومت پیپر لیک کا ریکارڈ بنانے جا رہی ہے۔ اگر دھرمیندر پردھان وزیر تعلیم رہتے ہیں تو طلبہ کو انصاف نہیں مل سکتا۔ پیپر لیک پر بحث کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارے امتحانی نظام میں ایک بڑی خامی ہے، پورا ملک یہ جانتا ہے۔ یہ صرف نیٹ کا نہیں ہے، بلکہ تمام امتحانات میں ایسا ہوتا ہے۔ میرے خیال میں وزیر تعلیم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ یہاں کیا ہو رہا ہے۔
Published: undefined
اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ملک میں لاکھوں طلبہ ہیں جو موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں، انہیں مکمل یقین ہے کہ ہندوستان کا ایگزامنیشن فرضی ہے۔ کروڑوں لوگوں کو لگتا ہے کہ اگر آپ امیر ہیں تو آپ ہندوستان کے ایگزامنیشن سسٹم کو خرید سکتے ہیں۔ اس لیے ہم وزیر تعلیم سے کچھ سوالات پوچھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے وزیر تعلیم سے سوال کیا کہ اگر یہ انتظامی مسئلہ ہے تو آپ اسے ٹھیک کرنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined