نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 19 اپریل کو ہونے جا رہی ووٹنگ سے قبل راہل گاندھی نے اپنے کارکنوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں کارکنوں سے کہا کہ آپ ہماری پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
Published: undefined
راہول گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ عام انتخابات نہیں ہیں۔ یہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کا الیکشن ہے جس میں آپ 'ببر شیر' کارکنوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کانگریس پارٹی کی سوچ اور نظریہ آپ کے اندر، آپ کی رگوں میں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کانگریس کا انتخابی منشور ایک بہترین منشور ہے۔ اس میں ہمارے پاس کچھ اہم ضمانتیں ہیں۔ کانگریس کی ضمانتوں کے تحت غریب خاندان کی خاتون کو ایک لاکھ روپے سالانہ، اپرنٹس شپ کا حق، تمام گریجویٹ اور ڈپلومہ ہولڈرز کو ایک سالہ اپرنٹس شپ اور ایک لاکھ روپے، کسانوں کو ایم ایس پی کی قانونی ضمانت، منریگا کارکنوں کی کم از کم اجرت 400 روپے، کنٹریکٹ لیبر ختم کریں گے، 30 لاکھ سرکاری نوکریاں دیں گے، اگنی ویر کو ختم کریں گے اور جی ایس ٹی سسٹم کو ٹھیک کریں گے۔
راہل گاندھی نے کارکنوں سے کہا کہ یہ منشور عوام کی بات سن کر تیار کیا گیا ہے، آپ اس بارے میں ملک کے عوام کو بتائیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بتائیں کہ ہندوستان کا نظریہ تباہ ہو رہا ہے، آئین کو مٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined