کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اتوار کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ہاتھرس حادثہ پر ایک خط لکھا ہے۔ انہوں نے یوپی حکومت پر زور دیا کہ وہ متاثرین کے اہل خانہ کو دیئے جانے والے معاوضے کی رقم میں اضافہ کریں اور اسے جلد از جلد فراہم کریں۔ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ یوگی کو متاثرہ خاندان کے مسائل بھی بتائے ہیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ کو لکھے گئے خط کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ ہاتھرس میں بھگدڑ کے حادثے سے متاثر ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کیا۔ ان کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے ان کے مسائل کے بارے میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ناتھ کو خط کے ذریعے آگاہ کرایا۔ وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرین کے معاوضے کی رقم بڑھا کر غم زدہ خاندانوں کو جلد از جلد مدد فراہم کریں۔ اس مصیبت کی گھڑی میں انہیں ہماری اجتماعی ہمدردی اور مدد کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ہاتھرس میں بھگدڑ کے حادثے میں 120 سے زیادہ لوگوں کی موت کی خبر سے میں حیران ہوں۔ دل میں درد کے ساتھ آپ کو یہ خط لکھ رہا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ آپ بھی اسی درد کو محسوس کر رہے ہوں گے۔ کل صبح میں نے علی گڑھ اور ہاتھرس اضلاع کے بہت سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کا درد بانٹنے کی کوشش کی۔ حادثہ اتنا المناک ہے کہ اہل خانہ سے ملاقات کے دوران میرے تسلی کے الفاظ بھی کم پڑ گئے۔ اس حادثے میں بہت سے خاندانوں کا جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی تو کسی بھی طرح ممکن نہیں ہے لیکن ہم متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کر کے ان کے دکھ کو کم کرنے کی کوشش ضرور کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ اتر پردیش حکومت کی طرف سے اعلان کردہ معاوضہ بہت ناکافی ہے۔ میری گزارش ہے کہ معاوضے کی رقم میں اضافہ کیا جائے اور اسے جلد از جلد دیا جائے۔ نیز زخمیوں کا مناسب علاج کیا جائے اور انہیں مناسب معاوضہ بھی دیا جائے۔ متاثرین کے اہل خانہ نے بھی مجھے بتایا کہ اس پورے حادثے کی ذمہ دار مقامی انتظامیہ کی غفلت اور بے حسی ہے۔ اس کیس کی درست اور شفاف تحقیقات نہ صرف مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کی جانب ایک درست قدم ہو گی بلکہ ان متاثرین کے لواحقین کے ذہنوں میں انصاف کے نظام پر اعتماد بھی بحال ہو گا۔ انصاف کے نقطہ نظر سے یہ بھی ضروری ہے کہ قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ کانگریس پارٹی کے تمام کارکنان اور میں خود اس معاملے میں آپ کی ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہوں۔ امید ہے کہ اس پورے معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ امداد کے لحاظ سے کئے جانے والے کام کو خصوصی ترجیح دیں گے۔
واضح رہے کہ 2 جولائی کو ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 121 لوگوں کی جان چلی گئی تھی جب کہ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔ سورج پال عرف نارائن ساکار ہری ہاتھرس حادثے کے بعد سے فرار ہے، جبکہ پولیس نے اس حادثے کے مرکزی ملزم دیو پرکاش مدھوکر کو گرفتار کر لیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined