قومی خبریں

لوک سبھا رکنیت بحال کے بعد راہل گاندھی کا پہلا وائناڈ کا دورہ، کانگریس کارکنان میں جوش و خروش

کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج یعنی ہفتہ کو دو روزہ دورے پر اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ پہنچ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کے دورے کو لے کر کانگریس کارکنان کافی پرجوش ہیں

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

 

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کا دور روزہ دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ لوک سبھا کی رکنیت بحال ہونے کے بعد کانگریس لیڈر کا یہ پہلا وائناڈ کا دورہ ہے۔ راہل گاندھی کے دورے کو لے کر کانگریس کارکنان کافی پرجوش ہیں۔

Published: undefined

کلپٹہ کے نئے بس اسٹینڈ کمپلیکس میں سہ پہر 3.30 بجے راہل گاندھی کا استقبال کیا جائے گا۔ اس موقع پر راہول گاندھی کیتھانگو پروجیکٹ کے تحت بنائے گئے مکانات کی چابیاں عام لوگوں کے حوالے کریں گے۔ وہ اگلے دن اتوار کو دوپہر 12 بجے ضلع کے نالورناڈو میں امبیڈکر میموریل کینسر سنٹر میں نصب ایک ہائی ٹینشن ٹرانسفارمر کا افتتاح کریں گے۔ جبکہ شام 6.30 بجے کوزیکوڈ ضلع کے کوڈانچیری میں کمیونٹی ڈس ایبلٹی مینجمنٹ سنٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ مودی کنیت ہتک عزتی کے معاملہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے سزا معطل کیے جانے کے بعد پیر (7 اگست) کو راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت بحال کر دی گئی تھی، جس کے بعد وہ ایک بار پھر پارلیمنٹ پہنچے۔ انہوں نے مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث میں حصہ لیا اور منی پور تشدد پر حکومت پر شدید حملہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined