قومی خبریں

رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف بننے کے بعد راہل گاندھی کا پہلی بار رائے بریلی کا دورہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد آج پہلی بار رائے بریلی کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ 18ویں لوک سبھا میں رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد 9 جولائی کو یعنی آج پہلی بار رائے بریلی کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ 18ویں لوک سبھا میں رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا رائے بریلی کا پہلا دورہ ہے۔ وہ رائے بریلی میں کانگریس پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ بھی کر سکتے ہیں۔ اس دوران وہ اپنے علاقے میں جاری منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اتر پردیش کے رائے بریلی اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا اور دونوں سیٹوں سے جیٹ حاصل کی تھی۔ قواعد کے مطابق انہیں دو میں سے ایک نشست چھوڑنی پڑی۔ راہل نے رائے بریلی سیٹ سے ایم پی رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور وائناڈ سیٹ چھوڑ دی ہے۔

Published: undefined

انڈیا اتحاد نے اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جہاں، 2019 کے انتخابات میں کانگریس نے ریاست میں صرف ایک سیٹ جیتی تھی، وہیں، اس بار کانگریس نے 6 سیٹیں جیتی ہیں۔ کانگریس کی حلیف سماج وادی پارٹی نے 37 سیٹیں حاصل کی ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اس جیت کے لیے اتر پردیش کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اتر پردیش میں اس جیت کے لیے پرینکا گاندھی کی بھی تعریف کی۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ہمیں یوپی میں زبردست جیت ملی ہے اور اس کے لیے میں اپنی بہن پرینکا کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے یہاں بہت کام کیا۔

Published: undefined

یاد رہے کہ راہل گاندھی اتر پردیش کی رائے بریلی سیٹ سے امیدوار تھے اور انہوں نے یہاں سے تین لاکھ 90 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس بار کانگریس نے اتر پردیش کی امیٹھی سیٹ بھی جیت لی ہے۔ سال 2019 میں راہل گاندھی یہاں اس وقت کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے لوک سبھا انتخابات ہار گئے تھے۔ اس بار کانگریس پارٹی کی کشوری لال شرما نے اسمرتی ایرانی کو بڑے فرق سے شکست دی ہے۔ نتائج کے بعد راہل گاندھی نے کہا تھا، ’’یوپی نے کمال کیا ہے۔ اتر پردیش کے لوگوں نے آئین کی حفاظت کی ہے۔ یوپی کے لوگوں نے انڈیا اتحاد کا ساتھ دیا اور اس کامیابی میں پرینکا کا بھی ہاتھ ہے۔’’

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined