اجمیر: کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کی جانب سے آج اجمیر میں صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 807 ویں سالانہ عرس کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چادر پیش کی گئی۔
راہل گاندھی کی جانب سے کانگریس اقلیتی مورچہ کے صدر ندیم جاوید نئی دہلی سے چادر لے کر آئے تھے۔ جاوید اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، پردیش کانگریس کے صدر اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، راجستھان میں پارٹی انچارج اویناش پانڈے اور وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے راہل گاندھی کی چادر کو جنتی دروازے سے آستانہ شریف لے جایا گیا جہاں گاندھی خاندان کے خادم سید عبدالغنی گردیزی نے مقدس مزار پر چادر پیش کروائی۔
Published: undefined
اس موقع پر ان رہنماؤں نے ملک میں امن چین اور اخوت کے لئے دعا کی۔ اس کے بعد، خادم گردیزی اور انجمن کی طرف نے ان کی دستاربندی کرکے تبرک پیش کیا۔ چادر پیش کرنے کے بعد ان لیڈروں نے محفل خانے کے باہر عوام کے نام راہل گاندھی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں 807 ویں سالانہ عرس کے موقع پر اجمیر شریف آئے تمام عقيدت مندوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب باہمی بھائی چارے، انسانیت اور محبت کے پیغام دینے آئے۔ انہوں نے ہمیشہ قومی اتحاد اور امن کی خواہش کی۔
Published: undefined
انہوں نے پیغام میں کہا کہ اب ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ان کے پیغام کو پورے ملک میں پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے درگاہ شریف کا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے اور جب بھی موقع ملے گا وہ آتے رہیں گے ۔پیغام کے اختتام پر، ایک بار پھر مبارک باد دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
چادر چڑھانے کے دوران سابق ایم پی ڈاکٹر پربھا ٹھاکر، صوبہ اقلیتی مورچہ کے صدر نظام قریشی، انچاج شمیم علوي، پارٹی کے سٹی صدر وجے جین، سکریٹری جنرل مہیش اوجھا، دیہات صدر بھوپندر سنگھ راٹھور، سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر شري گوپال باهیتي، ڈیری صدر رام چندر چودھری اور درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان، ناظم شکیل احمد، انجمن سیکرٹری وحید حسین انگارا اور سید زادگان کے صدر جرار چشتی موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined