کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا نے 7 نومبر کی دیر شب مہاراشٹر میں قدم رکھا جہاں اس کا گرمجوشی سے استقبال ہوا۔ حامیوں کے ایک بڑے گروپ کے ساتھ راہل گاندھی گزشتہ دو مہینے سے شہروں، قصبوں، گاؤں، بستیوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پر تیزی سے آگے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وہ مہنگائی، بے روزگاری، چرمراتی معیشت، خواتین کے خلاف جرم، بحران زدہ کھیت وغیرہ عوامی ایشوز پر لوگوں کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے مارچ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
کامیڈین دَرشن مونڈکر کا کہنا ہے کہ ’’کئی گاؤں یا چھوٹے شہروں میں سبھی عمر کے طبقہ کے لوگ گلیوں، سڑکوں، شاہراہوں یا چھتوں پر راہل گاندھی کا گھنٹوں انتظار کرتے ہیں اور جب وہ انھیں دیکھتے ہیں تو ’راہل، راہل‘ کے نعرے زور و شور سے لگانے لگتے ہیں، مانو کوئی بالی ووڈ سپراسٹار آسمان اترا ہو۔‘‘
Published: undefined
کانگریس کے ریاستی کارگزار صدر عارف نسیم خان نے کہا کہ راہل گاندھی کے لیے پیار اور تعریف کے سبب بھیڑ بڑی تعداد میں امنڈ پڑتی ہے۔ لوگ ’راہل گاندھی آگے بڑھو، ہم تمھارے ساتھ ہیں‘، یا ’اب کی بار، راہل گاندھی سرکار‘ کے نعروں سے ان کا استقبال کرتے ہیں۔ لوگوں کی یہ محبت راہل گاندھی ہاتھ جوڑ کر اور چہرے پر مسکان کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔
Published: undefined
ریاستی کانگریس سوشل میڈیا کے سربراہ وشال متیموار نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کو آن لائن وسیع رد عمل مل رہا ہے، جس میں فالووَرس، لائک، فارورڈ، کمنٹ، ٹوئٹ کے ساتھ ساتھ لازمی ٹرول بھی بڑھ رہے ہیں۔ متیموار کا کہنا ہے کہ کچھ غلط عناصر کے ذریعہ تیار کردہ سرگرمیوں کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔ عوام کی سوچ اب بالکل بدل گئی ہے۔ راہل جی کے ساتھ ’تپسوی‘ جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، جو ملک کی بھلائی کے لیے ایمانداری سے چل رہے ہیں۔
Published: undefined
شیوسینا کے قومی ترجمان اور کسان لیڈر کشور تیواری کا کہنا ہے کہ یاوتمال سے 500 خواتین بلڈھانہ جائیں گی، اس کے علاوہ ضلع سے دیگر 100000 لوگ راہل کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھارت جوڑو یاترا کا حصہ بنیں گے، جس نے واضح طور سے بی جے پی کو ڈرا دیا ہے۔ کشور تیواری نے پیشین گوئی کی کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے ملک ہی نہیں، ریاستوں، عوام اور سیاسی پارٹیوں کو متحد کیا ہے۔ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ’مظالم‘ کو ختم کرنے کے لیے جلد ہی یو پی اے کا دور شروع ہوگا۔ عام لوگ انقلاب کے خواہش مند ہیں اور یہ آئے گا۔
Published: undefined
کرناٹک کی ایک سماجی کارکن کیرتیکا تھارن راہل گاندھی کی یاترا کے لیے کام کر رہی ہیں۔ وہ ان سے ذاتی طور پر مل چکی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے ان میں ایک بڑی تبدیلی دیکھی ہے۔ وہ ہر سطح پر سیکھ رہے ہیں، ان کی چاروں طرف سیکورٹی گھیرے کے باوجود عام لوگوں کے لیے ان سے ملنا بہت آسان ہے۔ اکثر وہ بھیڑ سے بات چیت کے لیے چھوٹے بچوں اور نوجوانوں کو بلاتے ہیں، سبھی کی سنتے ہیں۔ ایک بار جب میں نے ان کو چیخ کر بولا راہل جی... تو وہ مڑے، مسکرائے اور میرے چھوٹے سے گروپ میں شامل ہو گئے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ کرناٹک میں ایک بزرگ خاتون کسان نے راہل کے ہاتھوں میں دھان تھماتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کی دادی (آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی) نے میرے لیے ایک زمین کا انتظام کیا تھا، یہ آپ کو میرا تحفہ ہے۔‘‘ میرے پاس تعریف کے لیے کوئی لفظ نہیں ہے۔
Published: undefined
ممبئی کے ایک ضعیف کانگریس کارکن ڈاکٹر وی ڈی پاٹل کو لگتا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا نہ صرف راہل گاندھی کے لیے، بلکہ پوری 137 سال پرانی پارٹی کے لیے بھی سیکھنے کا ایک بڑا تجربہ رہا ہے، جو اب ’رچارج‘ ہو گئی ہے، اور بے امن سماجی نظام کو ’ری سیٹ‘ کرنے کے لیے اسٹیج تیار کر رہی ہے۔ پاٹل کا کہنا ہے کہ معمولی ٹی شرٹ یا پینٹ پہنے ہوئے ’ولی عہد‘ راہل گاندھی عام بیت الخلاء کا استعمال کرنے سے نہیں جھجکتے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے نظریات کو تھوپنے کی جگہ ’جَن کی بات‘ میں لوگوں کو سننا پسند کرتے ہیں۔
Published: undefined
مونڈکر نے کہا کہ سینکڑوں لوگ ان سے روزانہ ملتے ہیں۔ وہ سبھی سے پیار سے ملتے ہیں اور انھیں سنتے ہیں۔ وہ بات چیت کے دوران سر ہلاتے ہوئے رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔ راہل بہت الگ طرح کے شخص ہیں، وہ بہتر ہو رہے ہیں۔ امراوتی کے ایک کسان جگن رانے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں پہلی بار کسان طبقہ نے راہل گاندھی کو ایک امید کی شکل میں دیکھا۔ انھیں بھروسہ ہے کہ اگر موقع ملتا ہے تو وہ ملک کا چہرہ بدل سکتے ہیں۔
Published: undefined
ایک دیگر عینی شاہد اور بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے والے شخص نے بتایا کہ کس طرح راہل گاندھی راستے میں چائے کی دکانوں پر چھوٹے چھوٹے گروپوں میں شامل ہو جاتے ہیں، ہنستے ہیں، مذاق کرتے ہیں اور ان سے باتیں کرتے ہیں۔ وہ دکانداروں، خواتین، نوجوانوں، پرجوش اسکولی بچوں، مقامی لوگوں کے ساتھ ملنسار شخص کی طرح ملتے ہیں۔ شہری سماج کے اراکین انھیں دعائیں دیتے ہیں۔ بیشتر لوگوں کا ماننا ہے کہ جب تک بھارت جوڑو یاترا ختم ہوگی، اس کے اثر کے سبب 2024 میں کانگریس اور دیگر پارٹی کے درمیان بازی خطرناک موڑ میں بدل جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز