قومی خبریں

کورونا: پیشین گوئی سچ ہونے کے بعد راہل گاندھی نے مودی حکومت پر کیا حملہ

راہل گاندھی نے ہندوستان میں کورونا مریض کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرنے کے بعد ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ”20 لاکھ کا آنکڑا پار، غائب ہے مودی سرکار۔“

راہل گاندھی
راہل گاندھی 

ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کے کیسز لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں اور مودی حکومت کی کوئی بھی پالیسی کام کرتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹی لیڈران پی ایم مودی پر بار بار یہ الزام بھی عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ عوام کو رام بھروسے چھوڑ چکے ہیں۔ آج کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس تعلق سے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ہندوستان میں کورونا مریض کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرنے کے بعد ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے "20 لاکھ کا آنکڑا پار، غائب ہے مودی سرکار۔"

Published: 07 Aug 2020, 12:39 PM IST

دراصل راہل گاندھی نے 17 جولائی کو ایک ٹوئٹ کر کے پیشین گوئی کی تھی کہ اگر کورونا کی موجودہ رفتار جاری رہی تو 10 اگست تک 20 لاکھ سے زائد کیسز ہو جائیں گے۔ آج یہ پیشین گوئی سچ ثابت ہوئی اور 7 اگست کو ہی ہندوستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 27 ہزار 75 ہو گئی ہے۔ قابل ذکر یہ بھی ہے کہ اس سے قبل 14 جولائی کو کیے گئے ایک ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ اس ہفتہ کورونا مریضوں کی تعداد 10 لاکھ کا نمبر پار کر جائے گا، اور پھر 17 جولائی کو یہ نمبر پار کر گیا تھا۔

Published: 07 Aug 2020, 12:39 PM IST

واضح رہے کہ راہل گاندھی لگاتار کورونا سے متعلق مودی حکومت کو نیک مشورے دیتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس وبا کو روکنے کے لیے حکومت ٹھوس و منظم اقدام کرے، لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں مل رہا۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا کیسز لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں اور آج ایک دن میں ریکارڈ 62 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے۔

Published: 07 Aug 2020, 12:39 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Aug 2020, 12:39 PM IST