قومی خبریں

راہل گاندھی کی حکومت سے مہاجر مزدوروں کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کرانے کی اپیل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وطن واپسی پر مجبور مہاجر محنت کشوں کے مسئلہ سے ذمہ داری سے نمٹا جائے

دہلی میں لاک ڈاؤن کے سبب اپنے آبائی وطن لوٹتے مہاجر مزدور / تصویر قومی آواز / وپن
دہلی میں لاک ڈاؤن کے سبب اپنے آبائی وطن لوٹتے مہاجر مزدور / تصویر قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وطن واپسی پر مجبور مہاجر محنت کشوں کے مسئلہ کو ذمہ داری سے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہ مہاجر مزدوروں کو مالی پریشانی سے بچانے کے لئے ان کے بینک کھاتوں میں 6 ہزار روپے فوری طور پر جمع کرائے جانے چاہئیں۔

Published: 20 Apr 2021, 12:11 PM IST

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’مہاجر کارکن ایک بار پھر ہجرت کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں مرکزی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کرائے۔ لیکن کورونا پھیلانے کے لئے عوام کو قصوروار قرار دینے والی سرکار کیا ایسا عوامی امدادی قدم اٹھائے گی؟‘‘

Published: 20 Apr 2021, 12:11 PM IST

وہیں، کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ حکومت حزب اختلاف کے رہنماؤں کی بات نہیں سنتی اور ان کی تجاویز کا مذاق اڑاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال فروری میں جب راہل گاندھی نے کورونا وبا کے بارے میں متنبہ کیا تھا تو حکومت نے پہلے ان کا مذاق اڑایا اور ’نمستے ٹرمپ‘ منا کر مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت کو زبردستی گرا دیا۔ پھر بغیر بتائے مہلک لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔

Published: 20 Apr 2021, 12:11 PM IST

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ایک بار پھر متنبہ کیا کہ انتظامات کئے بغیر لاک ڈاؤن کے دوران غریب مزدوروں کا کیا بنے گا؟ حکومت نے ایک بار پھر کوئی سماعت نہیں کی اور اس کے نتیجے میں ملک کو آزادی کے بعد سب سے بڑا انسانی المیہ دیکھنے کو ملا۔ کانگریس نے مہاجر مزدوروں کے لئے ریلوے کا کرایہ جمع کرایا اور بسوں کا انتظام کیا تو پہلے اس کا مذاق اڑایا گیا اور پھر کہیں ریلوے کا انتظام کیا گیا۔

Published: 20 Apr 2021, 12:11 PM IST

ترجمان نے الزام لگایا کہ گزشتہ ایک سال میں عوام کو کورونا ٹیکس کے نام پر لوٹا گیا لیکن نہ ہی اسپتال، نہ ڈاکٹروں، نہ ہی وینٹی لیٹر، نہ ویکسین، نہ ادویات کا انظام کیا گیا اور نہ ہی 6000 روپے کی رقم غریبوں کے کھاتوں میں جمع کروائی گئی۔

Published: 20 Apr 2021, 12:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Apr 2021, 12:11 PM IST