قومی خبریں

راہل گاندھی نے لکھا وایناڈ کے لوگوں کو جذباتی خط، کہا- ’جب میرے ساتھ ہر روز بدسلوکی ہو رہی تھی تو آپ نے مجھے پناہ دی‘

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ آپ نے میرے لیے جو کچھ کیا ہے اس کے لیے آپ کا شکریہ کیسے ادا کروں۔ آپ نے مجھے پیار اور تحفظ دیا جب مجھے اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے این ایس

 

کانگریس کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وایناڈ کے لوگوں کو ایک جذباتی خط لکھا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے وایناڈ کے لوگوں کے پیار اور محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جب روزآنہ بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تو وایناڈ کے لوگوں کی غیر مشروط محبت نے ان کی حفاظت کی اور انہیں پناہ دی، وایناڈ  کے لوگ ان کا گھر اور ان کا خاندان ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وایناڈ کے لوگوں کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ میں آپ کے لیے اجنی تھا پھر بھی آپ نے مجھ پر اعتماد کیا۔ آپ نے مجھے بے پناہ محبت اور پیار سے گلے لگایا۔ آپ نے اس کا کوئی لحاظ نہیں کیا کہ آپ کس سیاسی پارٹی کی حمایت کرتے تھے، کس برادری سے تھے، آپ کس مذہب کو مانتے تھے یا پھر آپ کون سی زبان بولتے تھے۔ راہل گاندھی نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ جب میں ہر روز بدسلوکی کا سامنا کر رہا تھا، آپ کی غیر مشروط محبت نے میری حفاظت کی۔ آپ نے مجھے پناہ دی، آپ ہی میرا گھر اور میرا خاندان تھے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ مجھے ایک لمحے کے لیے بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ آپ کو مجھ پر شک ہے۔ اگر لوگ ان کی بہن پرینکا گاندھی کو موقع دیتے ہیں تو وہ نہایت عمدگی کے ساتھ وایناڈ کی نمائندگی کریں گی۔ راہل گاندھی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پرینکا بطور رکن پارلیمنٹ بہترین کام کریں گی۔ راہل گاندھی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ آپ نے میرے لیے جو کچھ کیا ہے اس کے لیے آپ کا شکریہ کیسے ادا کروں۔ آپ نے مجھے پیار اور تحفظ دیا جب مجھے اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ آپ میرے خاندان کا حصہ ہیں اور میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا۔ راہل گاندھی نے اپنے خط میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ وہ بہادری، خوبصورتی اور اعتماد کو نہیں بھول سکتے جس کے ساتھ لڑکیاں ہزاروں لوگوں کے سامنے ان کی تقاریر کا ترجمہ کرتی تھیں۔

Published: undefined

کیرالہ میں سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس کے لیڈر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میں نے سیلاب کے دوران جو دیکھا اسے کبھی نہیں بھول پاؤں گا۔ اس دوران کئی خاندانوں نے اپنا سب کچھ کھو دیا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا ہے میں آپ کے دیے ہوئے ان گنت پھولوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ آپ لوگوں کا مجھ سے گلے ملنا یاد رہے گا۔ پارلیمنٹ میں آپ کی آواز بننا واقعتاً خوشی اور فخر کی بات تھی۔ وایناڈ لوک سبھا سیٹ چھوڑنے کا مجھے دکھ ہے لیکن مجھے ایک اطمینان بھی ہے کہ میری بہن پرینکا آپ کی نمائندگی کے لیے وہاں موجود ہوں گی۔ مجھے اس بات کا بھی اطمینان ہے کہ رائے بریلی کے لوگوں کے درمیان میرا ایک پیارا خاندان ہے۔ آپ کے اور رائے بریلی کے لوگوں دونوں کے لیے میرا عہد ہے کہ ہم نفرت اور تشدد کے خلاف مضبوطی سے لڑیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کیرالہ کے وایناڈ اور اتر پردیش کے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ قاعدے کے مطابق پارلیمنٹ میں صرف ایک سیٹ کی ہی نمائندگی کی جا سکتی ہے، اس لیے راہل گاندھی کو 14 دنوں کے اندر دونوں میں سے ایک سیٹ کو چھوڑنا ضروری تھا۔ راہل گاندھی نے رائے بریلی کی سیٹ اپنے پاس رکھی اور وایناڈ کی سیٹ چھوڑ دی۔ راہل گاندھی کی چھوڑی ہوئی وایناڈ سیٹ سے اب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ضمنی الیکشن لڑیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined