نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے کیرالہ میں بھاری بارش اور لینڈ سلائڈنگ میں جان گنوانے والوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا اور پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ ہر ضرورت مند کی مدد کریں۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’ غیر متوقع بارش نے بہت تباہی مچائی ہے جس کے سبب ہزاروں لوگوں کو محفوظ ٹھکانوں پر جانا پڑا ہے۔ ‘‘
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کیرالہ کے لوگوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنے لکھے خط میں راہل نے اپیل کی ہے کہ شدید بارش کی بدولت سیلاب زدہ کیرل میں جو جانی و مالی نقصان ہوا ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت کیرالہ کی ہرممکن مددکرے۔
Published: undefined
راہل نے خط میں لکھا، کیرالہ میں شدید بارش اور بڑے پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے پوری ریاست میں تباہی مچی ہوئی ہے،سیلاب کی وجہ سے اس مہینے تقریباً 150 شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں 25 شہری ایک ہی حادثے میں موت کے منھ میں چلے گئے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ریاستی حکومت کو مجبوراً پانی کےباندھوں کو کھولنا پڑا ہے جس سے نچلے علاقے پانی میں ڈوب گئے،ریاست کے ماہی گیر ابھی تک سمندر میں اٹھ رہی تیز اور اونچی لہروں سے نہیں ابھر پائے ہیں ،سیلاب کی وجہ سے کیرل کے آمد ورفت کا پورا نظام بری طرح سے درہم برہم ہوگیاہے ۔
کانگریس سربراہ نے وزیر اعظم سے گزارش کی کہ قدرتی آفات سے نبرد آزما کیرل حکومت کی مرکز کی جانب سے ہرممکن مدد کی جانی چاہئے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مرکزی حکومت ریاست کو راحت رسانی کے کام کے لئے رقم مہیا کرائے جس سے راحت رسانی اور بحالی کے کام میں تیزی لائی جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز