کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخاب سے متعلق ایک بیان دیا ہے جس میں کہا ہے کہ حالات کانگریس کے لیے سازگار ہو رہے ہیں۔ انھوں نے الور میں میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے لگاتار عوام جڑ رہے ہیں۔ راہل گاندھی سارے زمانے کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے کہ 2024 میں لوک سبھا انتخاب ہم ہی جیتیں گے۔‘‘
Published: undefined
میڈیا سے خطاب کے دوران ملکارجن کھڑگے نے چین کی ناپاک حرکتوں کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ چین حملہ کر رہا ہے اور مرکز میں برسراقتدار بی جے پی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بحث کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔ حکومت چین پر بحث کرنے سے بھاگتی ہے۔ اروناچل پردیش میں اتنا بڑا واقعہ پیش آیا لیکن وزیر دفاع راجناتھ سنگھ محض ایک صفحہ کا بیان دیتے ہیں۔
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ جب راہل گاندھی نے چین کے بارے میں بولا تو بی جے پی والے الٹے سوال پوچھنے لگے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ’’چین کی حرکتوں کے بعد حکومت کیا کچھ کر رہی ہے، یہ اسے ہمیں بتانا چاہیے۔ راہل گاندھی اور کانگریس ملک کے ساتھ ہیں، آپ چین پر بحث تو کریں۔ حکومت چین پر بحث کرنے سے بھاگ رہی ہے۔‘‘ کھڑگے نے یہاں تک کہا کہ حکومت چوہے جیسا سلوک کرتی ہے۔
Published: undefined
کانگریس صدر کھڑگے نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ سارے زمانے کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، لیکن بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو آپس میں لڑا رہی ہے۔ راہل گاندھی کی اس یاترا کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ 2024 میں کانگریس پارٹی لوک سبھا الیکشن جیتے گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز