نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے 14 جنوری سے 28 مارچ تک منی پور سے ممبئی تک 'بھارت نیائے یاترا' کا اعلان کیا ہے۔ دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی چاہتی تھی کہ راہل گاندھی اس سفر کا آغاز کریں۔ راہل گاندھی نے اس یاترا کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس سے پہلے راہل گاندھی کنیا کماری سے کشمیر تک چار ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی تاریخی 'بھارت جوڑو یاترا' کر چکے ہیں۔ اب 'بھارت نیائے یاترا' کے ذریعے کانگریس پارٹی ملک کے نوجوانوں، خواتین اور عام لوگوں سے جڑے گی۔ اس یاترا کے ذریعے 6200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ یہ یاترا منی پور، ناگالینڈ، آسام، میگھالیہ، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان اور گجرات سے ہوتی ہوئی مہاراشٹر پہنچے گی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اس یاترا کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ کانگریس کہ یہ یاترا بھارت جوڑو یاترا کی طرح مکمل طور پر پیدل نہیں ہوگی۔
Published: undefined
جب کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش سے پوچھا گیا کہ اس یاترا کا نام ’نیائے یاترا‘ کیوں رکھا گیا تو انہوں نے کہا ’’ہم عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم اقتصادی، سماجی اور اسٹریٹجک انصاف فراہم کریں گے۔ پہلی یاترا 12 ریاستوں سے گزری جبکہ یہ دوسری یاترا 14 ریاستوں سے گزرے گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined