قومی خبریں

راہل گاندھی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے 4 اپریل کو کریں گے کاغذات نامزدگی داخل

پارٹی ذرائع کے مطابق راہل گاندھی بدھ کی شام یہاں پہنچیں گے اور 4 اپریل کو وائناڈ سیٹ کے لئے فارم داخل کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ترواننت پورم: کانگریس صدر راہل گاندھی کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے جمعرات کو کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ وہ دو سیٹوں سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے منگل کو بتایا کہ راہل گاندھی بدھ کی شام یہاں پہنچیں گے اور چار اپریل کو وائناڈ سیٹ کے لئے فارم داخل کریں گے۔

کانگریس جنرل سکریٹری اومن چانڈی، کے سی وینو گوپال، مکل واسنک، انڈین مسلم لیگ کے رہنما كنہالی كٹو اور پارٹی کے کیرل ریاستی صدر ایم رامچندرن سمیت کئی سینئر لیڈر راہل گاندھی کی نامزدگی کے وقت قاضی کوڈ اور وائناڈ جائیں گے۔

راہل گاندھی امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے بھی انتخاب لڑ رہے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے وائناڈ سیٹ سے انتخابی جنگ میں اترنے کا اعلان کیرالہ کے وزیر اعلی پنرائی وجين، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری پرکاش کرات سمیت بائیں بازو پارٹی کے رہنماؤں نے سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یہ پیغام جاتا ہے کہ کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی کے نہیں، بلکہ بائیں پارٹی کے خلاف انتخابی میدان میں ہیں۔

Published: 02 Apr 2019, 6:10 PM IST

اس دوران راہل گاندھی کے لئے ’نرم رویہ ‘ اختیار کرنے کی وجہ سے پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری پارٹی کے اندر تنہا نظر آ رہے ہیں۔ سیتا رام یچوری کا کہنا ہے کہ بائیں بازو پارٹی کو انتخابات کے وقت کسی طرح کے تنازعہ میں پڑنے کی بجائے یکساں خیالات و نظریات رکھنے والی پارٹیوں سے تال میل کرنا چاہیے اور بی جے پی کو ہرانا ہی فی الحال واحد مقصد ہونا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات 11 اپریل سے 19 مئی تک سات مراحل میں هونے جا رہا ہے، ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔

Published: 02 Apr 2019, 6:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Apr 2019, 6:10 PM IST