اتراکھنڈ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس کی تشہیر کے لیے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی 5 فروری کو ہریدوار پہنچیں گے۔ اس دوران وہ کِچھا کے کسانوں کے ساتھ ورچوئل بات چیت کرنے کے ساتھ ہی ریاست کے سبھی 70 اسمبلی حلقوں سے بھی رابطہ کریں گے۔ وہ گنگا آرتی میں بھی حصہ لیں گے۔ حالانکہ ابھی آفیشیل طور پر ان کا پروگرام جاری نہیں ہوا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری متھرا دَت جوشی نے بتایا کہ راہل گاندھی کا پروگرام سبھی 70 اسمبلی حلقوں میں براہ راست دیکھا جا سکے گا۔ اس میں لوگ ان سے سوال بھی کر سکیں گے۔ اہم پروگرام ہریدوار کے جوالاپور علاقہ واقع نہرو یوا کیندر میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسی دن شام کو راہل گاندھی گنگا آرتی میں بھی حصہ لیں گے۔ جوشی نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ سے روڈ شو کے لیے بھی اجازت مانگی گئی ہے۔ اگر اجازت مل جاتی ہے تو ورچوئل پروگرام کے بعد ایک روڈ شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
Published: undefined
دوسری طرف کانگریس انچارج دیویندر یادو نے کہا کہ راہل گاندھی لگاتار اتراکھنڈ کے ایشوز کو اٹھانے کے ساتھ ان کے حل کی بات بھی کرتے رہے ہیں۔ ان کا یہ دورہ بھی یقینی طور پر ایشوز کے حل کی سمت میں بڑا قدم ہوگا۔ اس سے پہلے گزشتہ سال 16 دسمبر کو راہل گاندھی دہرادون آئے تھے جہاں انھوں نے پریڈ گراؤنڈ میں ایک ریلی کو خطاب کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined