کانگریس صدر راہل گاندھی اپنی والدہ اور یو پی اے کی چئیرپرسن سونیا گاندھی کی طبی جانچ کے لئے ان کے ساتھ امریکہ گئے ہیں اور اس کی اطلاع خود راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے دی ہے۔ اس ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے بی جے پی کی سوشل میڈیا ٹیم کو لے کر طنز کستے ہوئے کہا کہ فکر نہ کریں وہ جلد ہی واپس لوٹ رہے ہیں ۔ دراصل بیرون ملک جانے پر راہل گاندھی کا سوشل میڈیا میں کافی مذاق اڑایا جا رہا تھا۔ ایسے میں راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی اور بی جے پی پر طنز کیا ۔
راہل نے ٹوئٹ کیا ’’کچھ دن کے لئے ملک سے باہر رہوں گا۔ سونیا جی کی سالانہ طبی جانچ کرانے کے لئے ان کے ساتھ جا رہا ہوں۔ بی جے پی سوشل میڈیا کی ٹرول فوج زیادہ پریشان نہ ہو میں جلد ہی لوٹ رہا ہوں‘‘۔
Published: undefined
راہل گاندھی کے اس ٹوئٹ کے جواب میں بی جے پی نے طنز کرتے ہوئے لکھا ’’ہم سونیا گاندھی کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، لیکن کرناٹک کی کابینہ انتظار کر رہی ہے تاکہ حکومت کے کام جلد شروع ہو پائیں۔ کیا آپ امریکہ جانے سے قبل اس بات کو پکا کرگئے ہیں کہ کرناٹک حکومت ٹھیک سے کام کرے؟ سوشل میڈیا امید کرتا ہے کہ وہاں سے آپ ہماری تفریح کرتے رہیں گے‘‘۔
Published: undefined
واضح رہے15 جون تک راہل گاندھی کی واپسی کے امکانات ہیں۔ والدہ کی طبی جانچ کے موقع پر کانگریس صدر راہل گاندھی کا ساتھ رہنا دنیا کے ہر کونے میں اعلی قدروں میں ہی شمار کیا جائے گا۔ دنیا کی ہر تہذیب میں والدہ کی خدمت کرنا اور ان کا خیال رکھنا اعلی قدروں میں شمار ہوتا ہے۔ اگر کوئی پارٹی یا شخص ایسے قدم کا مذاق اڑاتے ہوئے یہ کہے کہ آپ ہماری تفریح کرتے رہیے گا، اس فعل کو کوئی بھی سماج یا تہذیب ٹھیک نہیں کہے گا۔ لیکن بی جے پی کی نظر میں والدہ کی خدمت کرنا کوئی اہمیت نہیں رکھتا، کیونکہ ان کے قائد نہ تو والدہ کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں اورنہ ہی اپنی اہلیہ سے کوئی سروکار رکھتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز