نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے گلوان میں چینی جھنڈے سے متعلق تبصرے کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ فوجیوں کی حوصلہ شکنی کرنے والا بیان بتاکر اس کی سخت تنقید کے ایک دن بعد بدھ کو گلوان میں جوانوں کے ذریعہ پرچم لہرانے والی تصویر جاری کرکے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا دیکھ کر انہیں خوشی ہوتی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے برف سے ڈھکی وادی گلوان میں فوج کے جوانوں کے ذریعہ پرچم لہرانے کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ ملک کے ہر حصے میں پرچم لہراتے دیکھ کر انہیں خوشی ہوتی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ہندوستان کی مقدس سرزمین پر ہمارا پرچم ہی لہراتا اچھا لگتا ہے۔‘‘ اس تبصرے کے ساتھ انہوں نے 'جئے ہند گلوان' کو ہیش ٹیگ بھی کیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے کل وادی گلوان میں جب چینی پرچم لہرانے کی بات کی تھی تو بی جے پی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اوران کے اس بیان کو فوج کا حوصلہ پست کرنے والا بتایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز